• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم مضامین

رام مندر کا افتتاح

Online Editor by Online Editor
2024-01-23
in تازہ تریں, مضامین
A A
رام مندر کا افتتاح
FacebookTwitterWhatsappEmail

اترپردیش کے معروف شہر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام ابھی مکمل تو نہیں ہوا ہے لیکن آج سوموار کو اس کا افتتاح پورے مذہبی رسم و رواج اور شان و شوکت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے اور جگہ جگہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس افتتاح کو مذہبی اصطلاح میں ’پران پرتشٹھا‘ یعنی مندر میں نصب کی جانے والی مورتی (رام کے مجسمے) میں ان کی روح کو بلانے کا عمل کہا جا رہا ہے جسے عرف عام میں روح پھونکنے کا عمل کہہ سکتے ہیں جس میں سب سے آخر میں آنکھ کھولی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ مندر تاریخی بابری مسجد کے سنہ 1992 میں شدت پسند ہندوؤں کے ہاتھوں انہدام اور انڈین سپریم کورٹ کے رام جنم بھومی کے حق میں فیصلے کے تعمیر ہو رہا ہے۔

مندر کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ہونے والی پوجا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ ایک درجن سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ ملک کی میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

عرب پتی تاجر مکیش امبانی نے اسے ملک بھر کے لیے خوشیوں کے تہوار ’دیوالی‘ سے تعبیر کیا ہے جبکہ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ’جو مورت (مجسمہ) اب تک پتھر کی تھی وہ تقدیس کے بعد اب خدا کا روپ دھار لے گی۔ جو لوگ اصولوں، رسم و رواج اور روایات کا احترام کرتے ہیں وہ بھگوان رام کے سب سے بڑے بھکت ہیں۔‘

اکھلیش یادو اس تقریب میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ اس تقریب کی دعوت پر انھوں نے کہا ہے کہ وہ بعد میں اپنے خاندان کے ساتھ رام مندر جائیں گے۔

بہت سے حزب اختلاف کے رہنما اس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی شمال مشرقی ریاستوں میں نیائے (انصاف) یاترا میں شریک ہیں تو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سدبھاونا یاترا کے انعقاد کی بات کہی ہے۔

اس موقعے پر پورے ایودھیا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ کے مطابق افتتاح کے موقعے پر ہونے والے تمام پروگرامز کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکیں ہیں اور اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

اس مذہبی تقریب میں وزیر اعظم سمیت انڈیا کے تقریبا تمام اہم افراد وہاں موجود ہوں گے جن میں سادھو سنتوں سے لے کر کرکٹرز اور فلم انڈسٹری کے مشاہیر بھی شامل ہیں۔ کئی ریاستوں میں اس تقریب کو ٹی وی پر براہ راست دیکھنے کے لیے چھٹیوں کا بھی اعلان کیا گيا ہے۔

مرکزی حکومت کے دفاتر میں کام کاج دوپہر ڈھائی بجے بعد شروع ہوں گے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات
سکیورٹی کے لیے دس ہزار سی سی ٹی وی کیمرے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت والے ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ جگہ جگہ پولیس اہلکار کو سادے لباس میں تعینات کیا گیا ہے۔

پران پرتشٹھا تقریب انڈین معیاری وقت کے مطابق دن میں 12 بجے شروع ہوگی اور ایک گھنٹے تک جاری رہے گی۔ اس مذہبی تقریب میں ہندو سادھو سنت کے ساتھ وزیر اعظم مودی بھی شامل رہیں گے۔ یہ تقریب ایک بجے تک جاری رہے گی اور اس کے بعد اسے عام لوگوں کے درشن یعنی اظہار عقیدت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

رام جنم بھومی تیرتھ شیتر (زیارت گاہ) ٹرسٹ کے مطابق ہندوؤں کے بھگوان رام کی مورتی یا مجسمے کو 114 گھڑے پانی سے نہلایا جائے گا اور یہ پانی ملک کے طول و عرض کی مختلف زیارت گاہوں سے لائے گئے ہیں اور یہ جڑی بوٹیوں والے پانی ہیں۔

ٹرسٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس کے لیے مذہبی رسومات ادا کی جا رہی ہیں اور مورتی کو درمیانی طور پر نصب کر دیا گیا ہے اور شب بیداری کا عمل شروع کر دیا گيا ہے۔ مندر میں مورتی نصب کرنے کے لیے پوجا ہو رہی اور جنوبی ریاست تمل ناڈو کے چنئی اور مغربی ریاست مہاراشٹر کے پونے سمیت کئی مقامات سے لائے گئے پھولوں سے اصول کے مطابق پوجا ہو رہی ہے۔

خاص پرشاد کی تقسیم
اس پران پرتشٹھا کی تقریب میں شامل ہونے والوں کے لیے پرشاد تقسیم کرنے کی تیاریاں بھی کئی گئی ہیں۔ ان تقریبات میں شامل ہونے والوں کے لیے مہاپرساد تیار کروایا گیا ہے اور اس کے 20 ہزار پیکٹ بنوائے گئے ہیں۔

مہاپرشاد خالص گھی، پانچ میوے، شکر اور بیسن سے تیار کیا گيا ہے۔ اس کے لیے پانچ ہزار کلو گرام سامان استعمال ہو رہے ہیں جبکہ 200 لوگ اس کی تیاریوں میں لگے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رام جنم بھومی ٹرسٹ ہر دن پانچ ہزار سادھوؤں کو کھلانے کا انتظام کر رہا ہے جبکہ انھیں کمبل، تکیے اور بچھانے کی چادر پر مشتمل ایک کٹ دی جا رہی ہے۔

بہر حال جہاں اس تقریب سے کروڑوں ہندوؤں کے دلوں کو سکون حاصل ہو رہا ہے وہیں مسلمانوں کے لیے یہ ایک پرانے زخم کے کھلنے کے مانند ہے۔ معروف سیاسی مبصر پرتاپ بھانو مہتا نے انڈین ایکسپریس میں لکھا ہے کہ ’لاکھوں کی تعداد میں سرگرم ہندوؤں کی شناخت، جذبات اور امیدیں، کم از کم اس موقعے پر ایودھیا کی طرف مرکوز ہیں لیکن اس طرح کے واقعے کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ یہ ایک فرق کو واضح کرنے والا لمحہ ہے۔ ایودھیا میں مندر کے سنگ بنیاد کے بعد ہونے والی پران پرتشتھا، خالص اور سادہ طور پر ہندو مذہب کو سیاسی مذہب کے طور پر نشان زد کرتی ہے۔ یہ صرف ایک لمحہ نہیں ہے جب ریاست، جس نے اس کے پیچھے اپنی تمام تر طاقت جھونک دی ہے، سیکولر ہونا چھوڑ دیا ہے۔ یہ وہ لمحہ بھی ہے جب ہندو مذہب کا مذہبی ہونا بھی ختم ہو جاتا ہے۔‘

رام مندر کی تعمیر کا عمل
بھگوان رام کی پیدائش سے منسوب اس مندر کی تعمیر پر 217 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے اور ابھی تعمیرات کا کام جاری ہے۔ اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے اس مقام کو ہندو قوم پرست رہنماؤں کی جانب سے ’ہندو ویٹیکن‘ کہا جا رہا ہے کہ جس کی تعمیر کے لیے اس شہر کے بڑے حصوں کو منہدم کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی انڈیا کے سب سے متنازع مذہبی مقامات میں سے ایک پر 16 ویں صدی کی مسجد (بابری مسجد) کی جگہ مندر کا افتتاح کر کے دہائیوں پر محیط ہندو قوم پرستی کے وعدے کو پورا کریں گے۔ سنہ 1992 میں ہندو ہجوم نے بابری مسجد کو یہ کہتے ہوئے منہدم کر دیا تھا کہ اسے مسلم حملہ آوروں نے رام مندر کے کھنڈرات پر تعمیر کیا تھا۔ بابری مسجد کے انہدام کے بعد انڈیا میں شروع ہونے والے ہندو مسلم فسادات میں لگ بھگ 2000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نئے مندر کی تعمیر انتہائی دلفریب اور شاندار ہے۔ 70 ایکڑ کے رام مندر کمپلیکس میں مندر کا مرکزی حصہ 7.2 ایکٹر پر محیط ہے۔ یہ تین منزلہ مندر گلابی ریت کے پتھروں سے تعمیر کردہ ہے جس میں سیاہ گرینائٹ کے استعمال نے اسے چار چاند لگا دیے ہیں۔ اس نئی عمارت میں بلند و بالا ستون ہیں اور یہاں 70,000 مربع فٹ سفید قیمتی سنگ مرمر بھی استعمال ہوا ہے۔ سنگ مرمر سے بنے ایک چبوترے کی چوٹی پر رام کی 51 انچ (4.25 فٹ) کی مورتی رکھی جائے گی۔

مندر کی طرف جانے والے 13 کلومیٹر (8 میل) رام پاتھ سمیت چار اہم سڑکوں کو کشادہ کرنے کے لیے 3000 سے زیادہ گھروں، دکانوں اور ’مذہبی حیثیت رکھنے والے مقامات‘ کو یا تو مکمل یا جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا ہے۔

نئے مندر کے ارد گرد اضافی پرکشش مقامات کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے، جس میں رام کی زندگی کی عکاسی کرنے والے 162 ایسے فن پارے نصب کرنا بھی شامل ہیں جو ان کی زندگی کا احاطہ کرتے ہیں۔ ایودھیا کے سینیئر منتظم گورو دیال کہتے ہیں کہ ’ہم ایودھیا کو دنیا کا سب سے خوبصورت شہر بنانا چاہتے ہیں۔‘

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

رام للا کی ایودھیا واپسی

Next Post

رام سے مسلمانوں کی محبت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
نارکو ٹیرر معاملہ، این آئی اے عدالت نے چھ افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا

این آئی اے نے جموں وکشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے

2024-12-13
Next Post
رام سے مسلمانوں کی محبت

رام سے مسلمانوں کی محبت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan