• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر:رواں موسم سرما کے دوران جھیل وولر میں 4 سے 5 لاکھ مہمان پرندے آچکے ہیں

Online Editor by Online Editor
2024-01-23
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہائی کورٹ نے آبی پناہگاہوں کی اسٹیٹس رپورٹ طلب کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے باعث گرچہ یہاں غیر مقامی سیاح مایوس نظر آرہے ہیں تاہم یہاں کی مشہور آبگاہوں کے خاموش اور پر سکون پانی پر ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندے موجود بود و باش کر رہے ہیں۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور باندی پور اضلاع پر پھیلے مشہور جھیل وولر میں رواں موسم سرما کے دوران فی الوقت 4 سے 5 لاکھ مہاجر پرندے آ چکے ہیں اور ان مہمان پرندوں میں 7 نئی نسلیں بھی شامل ہیں۔
وولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ڈبلیو یو سی ایم اے) کے کوارڈینیٹر عرفان رسول نے کہا: ‘اس وقت جھیل نقل مکانی کرنے والے جانوروں سے بھری ہوئی ہے اور آئے روز مختلف ممالک اور پڑوسی آبگاہوں سے مہاجر پرندوں کے جھنڈ یہاں آ رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘جھیل وولر ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندوں کے لئے تین وجوہات کی بنا پر باعث کشش ہے، اس جھیل کا پانی صاف و شفاف بھی ہے اور یہ پانی سے بھرا ہوا بھی ہے وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال کی وجہ سے پڑوسی آبگاہوں جیسے ہائیگام، ہوکر سر، اور شالہ بگ میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے سے مہمان پرندے یہاں آئے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جھیل کے گرد و پیش سخت چوکسی کے باعث پرندوں کے غیر قانونی شکار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اب پرندے اس وسیع آبگاہ کو محفوظ آمجگاہ سمجھتے ہیں’۔
حکام نے کہا کہ اس جھیل کے صاف و شفاف پانی نے گذشتہ 12 مہینوں کے دوران مہمان پرندوں کی کچھ نایاب نسلوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ مہمان پرندوں میں سے بعض ایسے پرندوں کی نسلیں بھی آج یہاں موجود ہیں جو دہائیوں بعد یہاں آئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جھیل وولر میں موجود بیشتر پرندے روس، یورپ اور وسطی ایشیا سے آئے ہوئے ہیں۔
جھیل وولر ایک اتھلی جھیل ہے جس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 5.8 میٹر ہے جبکہ یہ جھیل 130 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔
حکام کے مطابق یہ جھیل وادی میں مچھلی پیداوار کا نصف سے زیادہ یعنی 60 فیصد حصہ فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ یہ جھیل متصل واقع کم سے کم 30 دیہاتوں کے لئے لائف لائن کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی کے آبگاہ یورپ، جاپان، چین اور وسطی ایشیا سے آنے والے پرندوں کو پناہ دیتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 – 23 میں 8 سے 12 لاکھ کے درمیان مہمان پرنے یہاں آئے جبکہ سال 2021 – 22 میں یہ تعداد 11 سے 12 لاکھ کے درمیان رہی۔
ماہ اکتوبر سے اپریل کے درمیان دنیا کے مختلف حصوں سے مہمان پرندوں کا کشمیر آکر یہاں کی آبگاہوں میں ڈھیرہ زن ہونے کا سلسلہ سالہا سال سے تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
جھیل وولر ملک کے 42 آبگاہوں میں سے ایک ہے جس کو رامسر سائٹ (جس کے معنی بین الاقوامی معیار کے جھیل ہیں) کے بطور نامزد کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں 4 سو آبگاہیں موجود ہیں جن میں سے 25 بڑی اور نوٹیفائیڈ ابگاہوں میں پرندے موجود ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں :اے ڈی جی پی وجے کمار

Next Post

پلوامہ میں چوری کا معاملہ حل، دو افراد گرفتار، مال مسروقہ بر آمد:پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
پلوامہ میں چوری کا معاملہ حل، دو افراد گرفتار، مال مسروقہ بر آمد:پولیس

پلوامہ میں چوری کا معاملہ حل، دو افراد گرفتار، مال مسروقہ بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan