• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

 دفعہ 370کے خاتمہ کے بعدجموں کشمیر ترقی کی نئی بلندیوں کوچھورہاہے۔ لیفٹیننٹ گورنر 

آج دن رات کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں ، دکانیں اور ٹریفک رات دیر تک کھلی رہتی ہیں ۔ سنہا 

Online Editor by Online Editor
2024-02-04
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے بعد جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ درج: منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/04فروری:

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس (ٹویٹر) پر کئی پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے متعدد اشتہار نما ء انیمیشن ویڈیوز کے ساتھ اپنے ٹویٹر میں لکھا ہے کہ سال 2023میں وادی کشمیر میں تشدد آمیز واقعات میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ گزشتہ 33برسوں میں پہلی بار سال 2023میں سنگبازی کا ایک بھی واقع کشمیر میں رونماء نہیں ہوا ہے جبکہ ’’دہشت گردی ‘‘اور تشدد کے واقعات میں 81فیصدی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ایل جی سنہا نے مزید لکھا ہے کہ جموں کشمیر میں نہ صرف شہری ہلاکتوں کے واقعات کم ہوئے ہیں بلکہ سیکورٹی فورسز کے خلاف حملے بھی کم ہوئے ہیں اور فورسز اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کے واقعات میں 47فیصدی کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔

ایل جی سنہا نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جموں کشمیر کی ترقی میں حائل رُکاوٹوں کو دفعہ 370کے خاتمہ سے دور کیا گیا جبکہ جموں کشمیر میں پہلے دو پرچم تھے لیکن اب صرف ایک پرچم ہے ۔ جموں کشمیر واحد ایسی ریاست تھی جہاں پر آئین ہند کے علاقہ اپنا ایک آئین تھا جس کو منسوخ کیا گیا اور ملک کے دیگر خطوں کی طرح ہی اب جموں کشمیر میں بھی ایک آئین ہے ۔ 2درباروں کے رواج کو بھی ختم کیا گیا ہے جس سے کافی حد تک سرکاری خزانے سے اضافی بوجھ کم ہوا ہے ۔

اسی طرح پٹھان کوٹ ناکہ پرمٹ کو ختم کیا گیا اور اب صرف ایک ہی پرمٹ ہے ۔اسی طرح جموں کشمیر پولیس کو بااختیار بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس کے کام میں آسانی ہوئی ہے اور امن وسلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔انہوںنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جو کشمیری نوجوان اپنے ہاتھوں میں پتھر اُٹھاکر نہ صرف امن عمل کے لئے خطرہ بن جاتے تھے بلکہ اپنے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہے تھے ایسے نوجوان اب اپنے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور کتابیں اُٹھاکر اپنا مستقبل سنوارنے کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی ترقی میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں ۔انہوںنے کہا ہے کہ کشمیر وادی میں کرفیو، بندشوں اور ہڑتالوں کی وجہ سے کئی کئی دن دکانیں بند رہتیں تھیں ، سڑکیں ویران اور بازار سنسان نظر آرہے تھے لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہے اب دن رات کاروباری سرگرمیاں جاری ہے رات دیر تک دکانیں کھلی رہتی ہیں اور سڑکوںپر دیر رات تک ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سرینگر کی سڑکوں پر خاص کر لالچوک اور جہلم کے کنارے لوگ چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔۔انہوںنے ایک اور پوسٹ میں ٹویٹ کرتے ہوئے انہوںنے لکھا ہے کہ پنچائتی انتخابات میں 23ہزار سے زائد پنچ اور سرپنچ چن کر آئے اور پنچوں اور سرپنچوں کے ذریعے 1000کروڑ کے ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ۔ اس کے علاوہ اکتوبر 2020میں پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم کرکے ضلع سطح پر ترقیاتی منظر نامے کو تبدیل کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹاکر قدیم روایات کی بحالی کی طرف توجہ دی گئی اور کئی قدیم مندروں کو بحال کیا گیا اس کے علاوہ ڈوگری اور کشمیری زبان کو سرکاری سطح کا درجہ دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گوجر بکروال اور پہاڑی طبقہ کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی کئی طرح کے اقدامات کئے گئے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فوج نے ویلگام ہندوارہ میں شدید برف باری کے دوران حاملہ خاتون کی جان بچالی

Next Post

جموں سے سرینگر آرہی گاڑی کو اودھمپور میں حادثہ ایک ہی کنبہ کے چار افراد موقع پر ہی لقمہ اجل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
پونچھ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر معمر خاتون از جان

جموں سے سرینگر آرہی گاڑی کو اودھمپور میں حادثہ ایک ہی کنبہ کے چار افراد موقع پر ہی لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan