سرینگر :
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سرجن برکاتی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارااور یہاں تلاشی لی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے بدھ کو 2016کے بدامنی کے معاملات کے سلسلے میں ایس آئی اے نے پولس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے جنوبی کشمیرمیں مختلف مقامات پرتلاشی لی ہے اس دورن ایجنسی نے علیحدگی پسند لیڈر سرجن برکاتی کے گھرپر بھی چھاپہ ڈالا اور یہاں تلاشی لی ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے ریبن گاؤں میں سرجن برکاتی کے گھر پر چھاپہ مارا۔
