بڈگام/ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آج کانفرنس ہال بڈگام میں تمام تحصیلوں میں ریونیو خدمات کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ریونیو سے متعلق میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ کے آغاز میںضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ضلع بھر کے تمام ریونیو دفاتر میں مختلف ہیڈز کے تحت زیر اِلتوا معاملات کو دور کیا جائے اور عوام کو فوری خدمات فراہم کی جائیں۔اُنہوں نے عوام الناس کی سہولت کے لئے ریونیو دفاتر میں ریکارڈ روم منظم کرنے ، فائل انڈیکسنگ اور مقدمات کو فوری طور پر نمٹانے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام تحصیل داروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر پٹوار حلقہ میں ریونیو سہولیت کیمپوں کا انعقاد کریں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر ریونیو خدمات فراہم کی جاسکیں۔
اے سی آر بڈگام اور متعلقہ ایس ڈی ایم کو ہدایت دی گئی کہ وہ اَپنے متعلقہ علاقوں میں پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت مسترد شدہ اور واپس کئے گئے معاملوں کا جائزہ لینے کے لئے بے ترتیب چیک کریں۔
دورانِ میٹنگ ریکارڈ کی محفوظ تحویل کے لئے فائر پروف لاکروں، ریک اور دیگر ضروری بنیادی ڈھانچے کے حصول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے اراضی کے حصول سے متعلق مقدمات کو نمٹانے ،سٹیٹ لینڈپر باڑ لگانے ، ریونیو کورٹ کیس مینجمنٹ پورٹل پر مقدمات نمٹانے ، آر ڈی اے مقدمات پر کی گئی کارروائی ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے متعلق اراضی کے مسائل ، وراثتی تبدیلیوں کو نمٹانے ، سٹاک رجسٹری کی دیکھ دیکھ اور ریونیو دفاتر میں دیگر متعلقہ فائل ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنربڈگام نے متعلقہ ریونیو حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام تحصیلوں میں نامزد ڈرافٹ پولنگ سٹیشنوں پر یقینی کم از کم سہولیت کی دستیابی کو چیک کریں۔
میٹنگ میں اے سی آر بڈگام،ایس ایم ڈیز، متعلقہ تحصیل دار، ڈپٹی ڈی اِی او اور متعلقہ ریونیو اَفسران نے شرکت کی
