سری نگر/ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں قائم دفاتر میں مناسب ورک کلچر اور عوامی ترسیل کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف دفاتر اور سیکشنوں کا تفصیلی معائینہ کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل آفس ساؤتھ، ڈسٹرکٹ سٹیٹسٹکس اینڈ ایویلیوایشن آفس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر آفس، اسسٹنٹ کمشنر نزول، رجسٹرار اور سب رجسٹرار اِیسٹ کے دفاتر کے علاوہ پٹیشن رائٹرز اور سٹیمپ وینڈر زونز کا بھی معائینہ کیا۔
اُنہوں نے دورے کے دوران افسروں اور دیگر ملازمین سے اِستفساری گفتگو کی اور عوامی خدمات کی فرہامی میں شفافیت ، جواب دہی اور کارکردگی کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے بہترین کام کی اخلاقیات کو اَپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور عملے سے کہاکہ وہ عوامی مسائل اور شکایات کو دور کرتے ہوئے ایک فعال انداز کے ساتھ کام کریں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے صاف ستھرا اور منظم دفتری جگہوں کو برقرار رکھنے اور قائم شدہ پروٹوکول پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے عمل کو بہتر کرنے اور دستی کاغذی کارروائی کو کم کرنے کے لئے تکنیکی مداخلت کے فوائد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اُنہوں نے ملازمین کو بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر میں وقت کی پابندی کو یقینی بنانے ، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھیں۔ اُنہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ فائلوں کو وقت کے ساتھ نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے پوری تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
دریں اثنا، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے پٹیشن رائٹرز اور سٹیمپ وینڈر زونز کا بھی معائینہ کیا اورلوگوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنے پر زور دیا۔
