جموں:جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے ہاکو پلائی علاقے میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں نو مولود سمیت دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ 13دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کی سہ پہر کشتواڑ کے ہاکو پلائی گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک ٹاٹا سومو گاڑی ڈرائیو ر کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے نومولود سمیت دو افراد کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت دیا کرشنن ولد جانکی ناتھ اور پندر ہ روز کے بچے کے والد کی پہچان انجن کمار کے بطور کی گئی ہے۔
حکام نے زخمیوں کی پہچان مست رام ، عاشو دیوی زوجہ مست رام ، کویتی دیوی زوجہ انجو کمار ، دولت رام ولد گردھری لال ، بودھ راج ولد امر چند ، میلا رام ولد جے رام ، بوری دیوی زوجہ رتن سنگھ ، ادویت رانا ولد متھن رانا ، دھیرج رانا کے بطور کی ہے۔
زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
