• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لفٹینٹ گورنر نے جے اینڈ کے یو ٹی وائلڈ لائف بورڈ کی 5 ویں میٹنگ کی صدارت کی

بھر پور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار انتظام اور جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی مربوط ترقی کیلئے کلیدی مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

Online Editor by Online Editor
2024-02-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لفٹینٹ گورنر نے جے اینڈ کے یو ٹی وائلڈ لائف بورڈ کی 5 ویں میٹنگ کی صدارت کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں:لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر کے یو ٹی کیلئے وائلڈ لائف بورڈ کی 5 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جنگلات اور ماحولیات مسٹر دھیرج گپتا ، سپیشل ڈی جی کرائم اے کے چودھری ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت کی پیداوار مسٹر شلیندر کمار ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اینڈ ایچ او ایف ایف اور پی سی سی ایف /چیف وائلڈ لائف وارڈن جے اینڈ کے مسٹر سرویش رائے نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں بھر پور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار انتظام اور جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی مربوط ترقی کیلئے مختلف کلیدی مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنگلی حیات کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کئی ایجنڈا نکات کی منظوری دی گئی ۔
لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ حکام کو جنگلی حیات کے قیمتی وسائل کے تحفظ کیلئے بیداری بڑھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تمام بڑے عوامی مقامات پر جمبو چڑیا گھر جیسے میگا پروجیکٹس کی نمائش کو بڑھانے کیلئے پروموشنل سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔
لفٹینٹ گورنر نے جمبو چڑیا گھر کی توسیع کی تجویز کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے گذشتہ بورڈ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی ۔
میٹنگ کے دوران پیش کئے گئے ایجنڈا کے مختلف نکات میں گلمرگ وائلڈ لائف سینکچری میں کنڈوری سکی لفٹ ، یاتری نواس کی تعمیر اور بہو کنزرویشن ریزرو ، جموں میں شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی طرف سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر ، چھت زوراور آپریشنل ٹریک ، انسانوں اور جانوروں کے تنازعہ کے انتظام ، پانی کی فراہمی کی مختلف اسکیموں اور سڑکوں کے منصوبوں کیلئے گاڑیوں کی خریداری شامل ہے ۔
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے راج باغ سرینگر میں وائلڈ لائف آفس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور جمبو چڑیا گھر پر ایک کافی ٹیبل بک اور ایک مختصر فلم کا اجراء کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے جسروٹا وائلڈ لائف سینکچری کٹھوعہ جموں و کشمیر میں جنگلی حیوانات ( ممالیہ ، پرندے اور تتلیوں ) اور نباتات کے حیاتیاتی تنوع کے بارے میں ایک رپورٹ اور کشمیر کے ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو پر ایک کتابچہ بعنوان Conseryation Triumph -2024 بھی جاری کیا ۔
لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، سیکرٹری قبائلی امور مسٹر شیو اننت طائل ، نامور کنزرویشنسٹ ، ماہرین ماحولیات ، آرمی کے نمائندے ، بوٹنیکل سروے آف انڈیا ، نیشنل سوسائٹی آن واٹر ریسورسز ، ویٹ لینڈز اینڈ فاریسٹ اور بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر: معراج العالم کے سلسلے میں واد ی بھر میں روح پرور مجالس، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب منعقد

Next Post

کشمیر میں شبانہ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں شبانہ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan