• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Online Editor by Online Editor
2024-02-20
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،20جنوری:

وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہاکہ پی ایم مودی نے جموں وکشمیر میں 70سال کی نا انصافیوں کا ازالہ کرکے ہر طبقے کو انصاف فراہم کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے دفعہ 370کو منسوخ کرکے دنیا تک یہ پیغام پہنچایا کہ ’’مودی ہے تو ممکن ہے“۔
مرکزی وزیر نے کہا مودی کی گارنٹی ہی اصلی گارنٹی ہے اس کے آگے اور کوئی گارنٹی نہیں۔
انہوں نے جموں وکشمیر کو پر امن خط بنانے کے لئے وزیر اعظم مودی کی ستائش کی ۔
جموں میں عوامی ریلی سے خطاب کے دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ پی ایم مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر اس وقت ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
انہوں نے کہا :”دفعہ 370کے باعث جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق سلب ہو رہے تھے تاہم موجودہ مرکزی حکومت جس کی سربراہی نریندرمودی کر رہے ہیں نے اس قانون کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا۔“
مرکزی وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا :”پی ایم مودی نے جموں وکشمیر میں 70سال کی نا انصافیوں کا خاتمہ کرکے لوگوں کو اس فرسودہ قانون سے چھٹکارا دلایا۔“
انہوں نے عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کہاکہ دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں امن و امان کی فضا واپس لوٹ آئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا:”دنیا کے ہر دلعزیز لیڈر کا شیاما پرساد مکھرجی اور مندروں کے شہر کی دھرتی پر پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔“
انہوں نے کہاکہ مودی جی کی ریلی میں شرکت کے لئے لوگوں میں کافی جوش اور جذبہ دیکھا گیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا جب وزیر اعظم مسند اقتدارپر جلوئے افروز ہوئے تو جموں وکشمیر میں سیلاب آیا ، مودی جی نے دیپاولی کا تہوار سیلاب زدگان کے بیچ منایا۔
دنیا کاسب سے اونچا ریل پل جموں میں ہی تعمیر ہوا، ایشیاکی سب سے لمبی چنانی ناشری ٹنل جموں وکشمیر میں ہی بنی ۔
انہوں نے کہاکہ مودی جی نے جموں وکشمیر کو دو ایمز ، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم دئے ۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر کی بیٹیوں، والمیکی سماج ، گوجر اور پہاڑیوں کو حقوق فراہم کرنے کی خاطرموجودہ حکومت نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کی خاطر بھی موجودہ حکومت نے زمینی سطح پر کام کیا ہے۔
دفعہ 370کی منسوخی کے بارے میں مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ آرٹیکل 370کی منسوخی سے مودی جی نے دنیا کے آگے یہ ثابت کردیا ہے کہ ”مودی ہے تو ممکن ہے“۔
انہوں نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مودی کی گارنٹی ہی اصلی گارنٹی ہے اس کے آگے اور کوئی گارنٹی نہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر کے دس اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Next Post

برف باری کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
برف باری کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ

برف باری کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan