• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں چوتھے کھیلو اِنڈیا گیمز کے سنو سپورٹس ایونٹ کا اِفتتاح کیا

یہ زائد اَز 600کھلاڑیوں کیلئے ایک اہم موقعہ ہے جو اِس شاندار ایونٹ کی تیار ی کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2024-02-22
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں چوتھے کھیلو اِنڈیا گیمز کے سنو سپورٹس ایونٹ کا اِفتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

گلمرگ/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں چوتھے کھیلو اِنڈیا گیمز کے سنو سپورٹس ایونٹ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اَمورِ داخلہ نسیتھ پرمانک نے بھی شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سرمائی کھیلوں کے مختلف شعبوں میں حصہ لینے والے ملک بھر سے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا ا<ظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ 600 سے زائد کھلاڑیوں کے لئے ایک اہم موقعہ ہے جو اِس شاندار ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلوں اور کھیلوں کے شائقین کو دعوت دی کہ وہ جموں کشمیر کی گرمجوشی سے لطف اندوز ہوں، الپائن سکی، نارڈک سکی، برف کوہ پیمائی کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوں اور زمین پر جنت کے ناقابل یقین نظاروں اور ضیافتوںسے بھی لطف اندوز ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ چوتھے کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیلوں میں اگلے چار دنوں میں سکی ڈھلوان پر سخت محنت، مہارت، لگن اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا اعزاز دیںگے اور مجھے یقین ہے کہ اِس سے تمام ٹیموں کے درمیان بھائی چارے، اَمن اور ہم آہنگی کے جذبے کی تجدید ہوگی۔‘‘
اُنہوں نے اِفتتاحی تقریب میں جموںوکشمیر یوٹی کے شہروں اور دیہاتوں میں کھیلوں کے مضبوط کلچر کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں کھیلوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ سہولیات پر نئے سرے سے زوردینے سے کھیلوں کے شعبے کو زبردست فروغ ملا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں اَپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جموں وکشمیر یوٹی اورملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
اُنہوں نے مرکزی حکومت، مرکزی وزارتِ کھیل،سپورٹس اَتھارٹی آف اِنڈیا کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت جموں و کشمیر میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی گئی ہے ۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اوراَمور نوجوان و کھیل کود اَنوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں۔
مرکزی وزیر مملکت اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اَمورِ داخلہ نسیتھ پرمانک نے نچلی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور دیگر ریاستوں کے لئے بھی ایک سنگ میل قائم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ، میجر جنرل جے فرنائنڈیز ایچ اے ڈبلیو ایس، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی،کمشنر سیکرٹری سیاحت محترمہ یشا مدگل، سیکرٹری اَمورنوجوان و کھیل کودسرمد حفیظ، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا ، سینئر اَفسران ، سپورٹس اَتھارٹی آف اِنڈیا اور مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندے ، کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر ایس منگا شیرپا، سینئر افسران، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندے، کھیلوں کی سرکردہ شخصیات اور کھیلوں کے شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پڈاری قبیلہ کے 20 رُکنی وفدکی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

بھاری برف باری سے راحت اور زحمت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post

بھاری برف باری سے راحت اور زحمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan