جموں/25؍فروری:
گوسوامی شری گورونابھا داس سماج کلیان پریشد جموں و کشمیر کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
سابق وزیر ڈاکٹر ڈی کے منیال کی قیادت میں وفد کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو گورو نابھا داس جی کے سمرتی بھون کے قیام اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل سے متعلق مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی۔
آل جموں و کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو گوجر بکروال کمیونٹی کے مختلف فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ اِن کے پیش کردہ جائز مسائل کو ضروری کاررِوائی کے لئے اُٹھایا جائے گا۔
