سرینگر // ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے پیر کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات ہونے کے فوراً بعد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ہم نے اصرار کیا تھا کہ اسے اسمبلی انتخابات سے پہلے کیا جانا چاہئے، لیکن حکومت نے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات کے بعد ایسا کریں گے،” آزاد نے یہاں سے 75 کلومیٹر دور اننت ناگ ضلع کے اشمقام علاقے میں ایک ریلی میں کہا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حیثیت کو انتخابات کے فوراً بعد بحال کیا جانا چاہیے کیونکہ حکومت نے اس کے لیے وقت کا تعین نہیں کیا ہے۔
"انہوں نے مزید کہااس ہفتے کے آخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کا دورہ کر رہے ہیںاور یہ معمول کے مطابق ہے کیونکہ وزیر اعظم کا ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کا دورہ کرنا کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے گزشتہ ہفتے (ماہ) جموں کا دورہ کیا۔ میں وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ کام کریں جو مقامی حکومت نہیں کر سکتی۔ میں درخواست کروں گا کہ دو تھرمل پاور پراجیکٹس – ایک ایک کشمیر اور جموں خطوں میں – جن کی کل پیداواری صلاحیت 4,000 میگاواٹ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جموں اور کشمیر میں توانائی کا کوئی خسارہ نہ ہو۔آزاد نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کے لیے مودی کے پسندیدہ پروگرام کے لیے بجلی بنیادی ضرورت تھی۔
آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری سے نمٹنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔”جموں و کشمیر پر پچھلے 10 سالوں سے بی جے پی کی حکومت رہی ہے – چار سال تک اتحاد میں اور پھر براہ راست۔ پچھلے دو سالوں میں، میں نے جموں و کشمیر کے وسیع علاقوں کا دورہ کیا ہے اور پایا ہے کہ بجلی کے مسئلے نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے لہذا حکومت کو اس کی اور توجہ مبذول کرنی چاہئے۔
