سرینگر//وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد سوموار کے روز قریب 95دنوں بعد سکولوں میں دوبارہ درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہوا اور مختلف رنگوں کی وردیاں ملبوسات بچے جب سڑکوں اور بازاروں سے گزرتے تھے ایک بار پھر رونق لوٹ آئی ۔ ادھر بچوں میں سکول کے پہلے روز جوش و خروش پایا گیا اور وہ خوش وخرم سکول کی طرف جاتے دکھائی دئے ۔
اس بیچ سکولوں میں اساتذہ نے بچوں کااستقبال کیا ۔
وادی کشمیر میں قریب تین ماہ بعد دوبارہ سکول کھلنے پر جہاں والدین نے اطمینان کااظہارکیا ہے وہیںبچوں میں سکول کھلنے پر خوشی کا ماحول دیکھاگیا ۔ وادی کشمیر پرائمری سطح سے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی عمل شروع ہوچکا ہے اور سکولوں میں بچوں کی آمد سے سڑکوںپر بھی رونق لوٹ آئی ہے ۔ سکول دوبارہ کھلنے کے تناظر میںوالدین نے اطمیان کااظہار کیا ہے جبکہ بچے بھی سکول جاتے ہوئے کافی خوشی کااظہار کررہے ہیں ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلع میں سکولی بچے سڑکوں اور بازاروں سے گزرتے ہوئے دیکھے گئے جسکی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر رونق لوٹ آئی ۔
ادھر مختلف رنگوں کی وردیوںمیں ملبوس بچے سکولوں کی طرف جاتے دیکھے گئے جو ایک منفرد نظارہ پیش کررہا تھا ۔ ادھر وادی کے سکولوں میں تعلیمی سیشن اختتام پذیر ہورہا ہے اور اب سالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں جبکہ پہلے ماہ اکتوبر سے ہی بچے امتحان دیتے تھے اور نومبر سے پہلے نئے کلاس لگتے تھے اور سرمائی تعطیلات کے بعد مارچ میں پہلے ہی بچے نئے کلاسوں میں جاتے تھے لیکن اب امتحانات مارچ کے مہینے سے ہی شروع ہوں گے ۔
