سرینگر /10مارچ:ماہ مقدس ’ رمضان ‘ کی شروعات کے ساتھ ہی میں بجلی کا نیا کٹوتی شیڈول جاری کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے کشمیر پاور ڈسٹر بیوشن کارپویشن لیمٹیڈ کے چیف انجینئر نے کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات بنا خلل بجلی کی سپلائی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشمیر پاور ڈسٹر بیوشن کارپویشن لیمٹیڈ ( کے پی ڈی سی ایل ) کے چیف انجینئر (ڈسٹری بیوشن) سندیپ سیٹھ نے کہا کہ ماہ رمضان کیلئے بجلی کی کٹوتی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے منصوبہ اور طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کو بہتر بنانے پر غور کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ، محکمہ نے کہا کہ یہ خاص طور پر سحری اور افطار کے وقت میں بجلی کی کمی کو بہتر اور کم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور غالب امکان ہے کہ نئے کٹوتی شیڈول کا اطلاق رمضان کے پہلے دن سے ہو جائے گا۔سھری اور افطاری کے اوقات میں بنا خلل بجلی سپلائی کی فراہم کے بارے میں پوچھنے پر چیف انجینئر نے کہا’’رمضان کے مہینے میں سحری اور افطاری اوقات میں ہم بجلی کٹوتی کو کم کرنے اور سپلائی کو بہتر بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں، وادی کشمیر میں مسلسل بجلی کٹوٹی کے پی ڈی سی ایل نے کہا تھا کہ اسے تقریباً 400 میگاواٹ کی بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔کے پی ڈی سی ایل کے ایک اہلکار نے کہا تھا، ’’ابھی تک ہمارے پاس کافی بجلی دستیاب نہیں ہے۔ فی الحال، کے پی ڈی سی ایل بجلی کی کمی کا شکار ہے۔خیال رہے کہ کل سے رمضان المبارک کی شروعات ہو رہی ہے اور سال رفتہ میں بھی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ سحری اور افطاری کے اوقات بجلی غائب رہتی ہے جس کے باعث صارفین کا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔
