• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

حضرت فاطمہ ؓ کی مثالی حیات طیبہ خواتین کیلئے مشعل راہ:میرواعظ

بے جا اسراف نے لا تعداد بیٹیوں کی شادیوں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے

Online Editor by Online Editor
2024-03-15
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
حضرت فاطمہ ؓ کی مثالی حیات طیبہ خواتین کیلئے مشعل راہ:میرواعظ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر؍؍میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے پیغمبر اسلام ﷺ کی پیاری دختر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی مثالی اور سادہ طرز زندگی کو خواتین عالم کیلئے باعث تقلید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جناب فاطمہ ؓ نے ایک بیٹی ، ایک زوجہ اور ماں کی حیثیت سے اپنے کردار عمل اور اخلاق کا جو عظیم نمونہ پیش کیا ہے اُس نے ملت اسلامیہ کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

حضرت نقشبند صاحبؒ خواجہ بازار میں حضرت فاطمہؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں منعقدہ ایک پُر وقار مجلس وعظ و تبلیغ سے خطاب کے دوران  میرواعظ نے اس عظیم خاتون کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں کو اجاگر اور ان کی مثالی زندگی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ ؓ نے ایک بیٹی ، ایک بیوی اور ماں کی حیثیت سے جو مثالی کردار پیش کیا ہے وہ ہر دور کی عورتوں کیلئے نمونہ عمل ہے خصوصاً اپنے والد کیلئے جس طرح جناب فاطمہ نے اپنی زندگی وقف کی تھی اور اس وقت ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھا لی جب پیغمبر اسلام ﷺ مکہ کے کافروں کے ہاتھوں سخت مصیبت میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ جناب فاطمہؓ ایک مثالی بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کی ملکہ تھی اور اس کے باوصف انہوں نے اپنی نوکرانی فضہ کے ساتھ جو منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر برتاؤ رکھا اور اس کے ساتھ اپنے گھر کے کاموں کو تقسیم کیا وہ اس خاتون کی اعلیٰ خصوصیات کے اعلیٰ نمونوں کو پیش کرتی ہے ۔

میرواعظ نے کہا کہ جناب فاطمہؓ کی سادگی اور مثالی شادی جو کہ آج کی ہماری شاہانہ شادیوں کے بالکل برعکس ہے اور یہ رحجان بدقسمتی سے کشمیر میں بہت سے خاندانوں پر ایک بوجھ بنا ہوا ہے اور اصراف اور دکھاوے کی اس دوڑ کی وجہ سے بہت سے خاندانوں کی بے شمار بیٹیوں کی شادی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی شادی کی تقریبات کو سادگی سے منانے کی کوشش کریں اور نمود و نمائش اور بے جا اسراف اور دکھاوے کے بجائے کردار سازی اور حقیقی اسلامی اقدار کو توقیت دینے کی کوشش کرےں۔

میرواعظ نے کہا کہ آج جبکہ ہم حضرت فاطمہؓ کے یوم وصال کے موقعہ پر ان کو یاد کرتے ہیں تو ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہئے کہ ہم ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کریں جو سادگی ، شفقت ، احترام ، اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے جذبے سے عبارت ہو۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سجاد لون کی سماجی و سیاسی کارکن فیض ڈیجو اور منیب قریشی کی پی سی میں شمولیت پر خوش آمدید

Next Post

مہاراشٹر حکومت نے وادی کشمیر میں گیسٹ ہاؤس بنانے کی منظوری دی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
جموں کشمیر میں کچھ پرائیویٹ اسکول طلباء کو ہراساں کرتے ہیں: حکومت

مہاراشٹر حکومت نے وادی کشمیر میں گیسٹ ہاؤس بنانے کی منظوری دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan