سرینگر/17مارچ/ زبرون پہاڑیوں کے دامن میں اور جھیل ڈل کے کنارے واقع دنیا کا شاندار ٹولپ گارڈن ’’باغ گلہ لالہ ‘‘ اپنی باہیں پھیلائے سیاحوں کا منتظر ہے اس بیچ رواں برس باغ میں 73نئے اقسام کے گل سجائے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ٹولپ گاڑن میں 1.7ملین لہلاتے گل ہوں گے ۔
اس سلسلے میںحکام نے بتایا کہ باغ کو 23 مارچ کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور وہ توقع کرتے ہیں کہ دنیا بھر سے سیاحوں کا بہت زیادہ رش ہوگا۔پچھلے سال بھی ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے باغ کا دورہ کیا اور محکمہ نے ریکارڈ تعداد میں سیاحوں اور ٹیولپ کی اقسام کے لیے ورلڈ بک آف ریکارڈ سے ایوارڈ حاصل کیا۔
’’اس سال ہم نے پانچ نئی اقسام شامل کی ہیں جس سے ٹیولپ کی کل اقسام کی تعداد 73 ہو گئی ہے۔ 23مارچ کو سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے کھولے جانے والے باغ گل لالہ میں امسال متعدد سہولیات دستیاب رکھی گئیں ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ باغ سیاحوں کی سیر وتفریح کے لئے قریب ایک ماہ تک کھلا رکھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ امسال ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ایشیا کے اس سب سے بڑے باغ گل لالہ کی سیر کے لئے آئیں گے۔
باغ کھلا رہنے کے دوران وادی کی دستکاری مصنوعات اور پکوانوں پر سٹال لگائے جائیں گے‘۔باغ گل لالہ 30 ہیکٹر (602 کنال) رقبے پر پھیلے اس باغ گل لالہ میں ٹیولپ کے ہزاروں پودوں پر رنگ بہ رنگی پھولوں کو کھل اٹھے ہیں۔’باغ گل لالہ میں سرخ، پیلے ، سنتری، جامنی، سفید، گلابی، طوطے ، پیلے، دو رنگی اور سہ رنگی پھولوں نے پہلے ہی چاروں اطراف دھنک کے رنگوں کے دلکش نظارے بکھیردیے ہیں۔
ادھر محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ رواں برس ملکی اور غیر ملی سیاحوں کی ریکارڈتوڑ آمد کی توقع ہے اور امید کی جارہی ہے کہ رواں برس 2.11کروڑ تک سیاح جموں کشمیر کی سیر پر آئیں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ چونکہ موسم بھی خوشگوار ہے اسلئے ٹولپ بھی تیار ہے جس سے سیاحوں کی اس جانب زیادہ دلچسپی بڑھے گی۔
