• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

روس میں کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتیں 133 ہو گئیں، 11 افراد گرفتار

Online Editor by Online Editor
2024-03-24
in اہم ترین, تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
روس میں کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتیں 133 ہو گئیں، 11 افراد گرفتار
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 133 ہو گئی ہے، جبکہ چار حملہ آوروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
سنیچر کو روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ’ایمرجنسی سروسز نے ملبے سے مزید لاشیں نکالی ہیں اور اب تک 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔‘
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے ایک بیان میں کریملن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایف ایس بی سکیورٹی سروس کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ’11 افراد کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کیا، جن میں چار دہشت گرد براہ راست حملے میں ملوث تھے۔‘
داعش نے ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر مسلح حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق داعش نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ ’داعش کے جنگجوؤں نے روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا ہے۔‘
داعش کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ’حملہ آور بحفاظت اپنے مبینہ ٹھکانوں کی طرف واپس آ گئے۔‘
جائے وقوعہ پر موجود روسی نیوز ایجنسی کے ایک صحافی نے بتایا کہ ’کیمو فلاج لباس میں حملہ آور کروکس سٹی ہال میں داخل ہوئے اور لوگوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور دستی بم یا فائر بم پھینکے جس سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔‘
ریا نیوز ایجنسی کے مطابق کم از کم تین حملہ آوروں نے کنسرٹ ہال میں ’ایک گرینیڈ پھینکا جس سے آگ لگی۔‘
ایک صحافی نے بتایا ’ہال میں موجود لوگوں کو فرش پر 15 یا 20 منٹ تک کے لیے لٹا دیا گیا تاکہ وہ خود کو فائرنگ سے بچا سکیں۔ جب ہال محفوظ ہو گیا تو لوگ کرولنگ کرتے ہوئے باہر نکلے۔ سکیورٹی فورسز موقع پر موجود تھیں۔‘
ایمرجنسی سروسز کی وزارت نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ ’تقریباً سو افراد تھیٹر کے تہہ خانے سے نکل گئے جبکہ دیگر نے چھت پر پناہ لی۔‘
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسے ایک ’دہشت گرادنہ حملہ ‘قرار دیا اور کہا کہ پوری بین الاقوامی برادری کو اس گھناؤنے جرم کی مذمت کرنی چاہیے۔
امریکہ نے اس حملے کو ’خوفناک‘ قرار دیا تاہم کہا کہ یوکرین کی جنگ سے کسی تعلق کا فوری طور پر کوئی اشارہ نہیں ملا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹیولپ گارڈن کھلتے ہی سیاحوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا

Next Post

پاکستان صنعتی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے- ایس جے شنکر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
پاکستان صنعتی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے- ایس جے شنکر

پاکستان صنعتی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے- ایس جے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan