• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

حالات بالکل سازگار ہیں تو AFSPA ہٹانے اور فوجی انخلاء میں دیری کیوں: عمر عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2024-03-28
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے تاریخی پتھر مسجد کمپلیکس کا دورہ کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے افسپا کو ہٹانے کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جس طرح لداخ کے لوگوں کو ریاست کا درجہ اور چھٹے شیڈول کی بحالی پر دھوکہ دیا گیا ہے، وزیر موصوف لوک سبھا انتخابات سے پہلے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔’’اگر نئی دہلی یہ تسلیم کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ معمول پر ہے، یہاں تک کہ عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی بھی ختم ہو گئی ہے، تو مجھے یقین ہے کہ یہ AFSPA کو ہٹانے اور فوجیوں کو واپس بلانے کا موزون وقت ہے اور ہمیں مزید انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج ضلع بڈگام کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے ریمارکس لوک سبھا انتخابات سے قبل جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہیں۔”ہم گواہ ہیں کہ مرکزی حکومت نے لداخ کے لوگوں کے ساتھ کیا کیا۔ نہ ان کی ریاستی حیثیت بحال ہوئی اور نہ ہی چھٹا شیڈول دیا گیا۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بھی یہی عمل دہرایا جا رہا ہے۔اس سے قبل مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افرا دپر زور دیا کہ وہ ایک جُٹ ہوکر پارلیمانی انتخابات میں پارٹی اُمیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے تن دہی سے کام کریں۔
اجلاس میں جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر پارٹی لیڈران ایڈوکیٹ عبدالرحیم راتھر، آغا سید روح اللہ مہدی، علی محمد ڈار، ایڈوکیٹ سیف الدین بٹ، ڈاکٹر محمد شفیع، ضلع صدر غلام نبی بٹ، آغا سید یوسف مہدی اور دیگر عہدیداران بھی موجو دتھے۔
اجلاس میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ پارٹی امورات، تنظیمی سرگرمیوں ،ضلع سرینگر کے حالات و واقعات، لوگوں کے مسائل و مشکلات، اقتصادی بدحالی اور مستقبل کے لائحہ کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس کے علاوہ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے گوناگوں مشکلات، تباہ کن اقتصادی بحران ، بے روزگاری، آسمان چھوتی مہنگائی اور پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ 5برسوں سے جموں وکشمیر کے عوام کو نہ صرف مفلوج انتظامیہ کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے بلکہ تینوں خطوںکے تہذیب و تمدن اور کلچر کو بھی زک پہنچانے کی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے ۔ ان سنگین چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جموں ، کشمیر اور لداخ کے ہر ایک پشتینی باشندے کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں1977جیسی صورتحال کا سامنا ہے، جب تمام سیاسی جماعتیں بشمول مذہبی تنظیمی نیشنل کانفرنس کیخلاف جتنا کے جھنڈے تلے متحد ہوگئے تھے، اللہ کے فضل و کرم اور عوامی اشتراک سے ہمیں تب بھی کامیابی نصیب ہوئی اور آنے والے انتخابات میں بھی ہم ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے۔
نیشنل کانفرنس نے ماضی میں سخت ترین چیلنجوں کا چٹان کی طرح مقابلہ کیا ہے اور موجودہ آزمائشوں کیخلاف بھی ڈٹ کر کھڑی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی وائس چیئرمین نذیر احمد چودھری، نائب صدر ضلع محمد اشرف لون، ڈی ڈی سی ممبران، ضلع صدر خواتین ونگ روبینہ چودھری اور یوتھ ضلع صدر رئیس متو بھی موجو دتھے۔اسی دوران قمرواری میں بھی نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس حلقہ انتخاب بٹہ مالو کے انچارج عرفان احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خواتین ونگ صدر شمیمہ فردوس، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، صوبائی صدر خواتین ونگ انجینئر صبیہ قادری اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں سخت ترین چیلنجوں کا چٹان کی طرح مقابلہ کیا ہے اور موجودہ آزمائشوں کیخلاف بھی ڈٹ کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور لوگوں کے بے پناہ تعاون و اشتراک نے اس تنظیم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنایا ہے اور اس جماعت نے ہر وقت عوام کوہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے،اسی تنظیم کے انقلابی تاریخی فیصلوں کی بدولت یہاں کے مظلوم اور محکموم عوام کو عزت نفس، خدا اعتمادی اور خود اعتمادی کی زندگی میسر ہوئی۔انہوں نے پارٹی سے وابستہ کارکنان اور عہدیداران کو ہدایت کی عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھ کر اُن کے دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

قصائی روگردان کیوں ؟

Next Post

امیت شاہ کے افسپا منسوخی اور فوجوں کی واپسی کے بیان پر محبوبہ کا رد عمل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ملک میں مسلمانوں کے گھر اور روزگار برباد کئے جا رہے ہیں: محبوبہ مفتی

امیت شاہ کے افسپا منسوخی اور فوجوں کی واپسی کے بیان پر محبوبہ کا رد عمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan