• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے :پولیس سربراہ آر آر سوین

Online Editor by Online Editor
2024-04-02
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے قلع قمع کیلئےپرعزم ہیں: ڈی جی پی آر آر سوین
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں:جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین نے پیر کے روز کہاکہ انٹیلی جنس گرڈ اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کی خاطرسیکورٹی صورتحال کو مزید مضبوط و مستحکم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر سیکورٹی فورسز کے آفیسران چوبیس گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس گرڈ اور اندرونی چیلنجز سے نبردآ زما ہونے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر پولیس میں خواتین اہلکاروں کے کام کاج کا دائرہ روز بروز وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات آزادانہ ، منصفانہ اور پر امن ماحول میں کرانے کے لئے زمینی سطح پر تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ووٹروں اور امیدواروں کی سیکورٹی پر بھی خاص توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
اس سے قبل پولیس سربراہ نے کٹھوعہ میں پولیس تربیتی اسکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی ۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ پر امن انتخابات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔
جموں وکشمیر پولیس نے یونین ٹریٹری کے سبھی اضلاع میں خصوصی کنٹرول روم قائم کئے ہیں ۔
شفاف اور پر امن انتخابات کے لئے جموں وکشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے جبکہ امیدواروں کی سیکورٹی اور جلسہ گاہوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جارہا ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پر امن انتخابات کی خاطر پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں بھی آئندہ چند روز کے اندر اندر وارد کشمیر ہو رہی ہیں جنہیں مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔
پولیس محکمے نے اضافی کمپنیوں کو سہولیات بہم رکھنے کی خاطر پہلے ہی اقدامات اٹھا رکھے ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شیفالی شرن نے پریس انفارمیشن بیورو کی پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں

Next Post

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری حلقے کیلئے امیدوار نامزد کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری حلقے کیلئے امیدوار نامزد کیا

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری حلقے کیلئے امیدوار نامزد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan