• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جنرل ، پولیس اور ایکسپنڈیچر اوبزروروں نے۲۔سری نگر پارلیمانی حلقہ کیلئے ایس کے آئی سی سی میں مشترکہ میٹنگ منعقد کی

Online Editor by Online Editor
2024-04-27
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جنرل ، پولیس اور ایکسپنڈیچر اوبزروروں نے۲۔سری نگر پارلیمانی حلقہ کیلئے ایس کے آئی سی سی میں مشترکہ میٹنگ منعقد کی

Oplus_131072

FacebookTwitterWhatsappEmail

پارلیمانی حلقہ کے تمام 18اَسمبلی حلقوں میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ
سری نگر/27؍اپریل:سری نگر پارلیمانی حلقہ کے جنرل اوبزرور مُکل کمار نے پولیس اوبزرور سندیپ سنگھ چوہان اور ایکسپنڈیچر اوبزرورسمبت مشرا کے ساتھ آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی جس میں ۲۔ سری نگر پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اِس حلقے میں گاندربل، سری نگر، بڈگام (جزوی)، پلوامہ (جزوی) اور شوپیاں (جزوی) اَضلاع کے 18 اَسمبلی حلقے شامل ہیں۔
میٹنگ میں ریٹرننگ آفیسر۲۔ سری نگر پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرپلوامہ بشارت قیوم، ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرگاندربل، شیامبیر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام اَکشے لابرو اور شوپیاں کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر فضل الحسیب بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں سری نگر، پلوامہ، بڈگام، گاندربل اور شوپیاں اَضلاع کے سینئر سپراِنٹنڈنٹ پولیس نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے شروعات میں اوبزروروں نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر او) اور نوڈل افسروں کے ساتھ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ، اَخراجات اور میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی سے متعلق تفصیلی بات چیت کی اور حلقہ میں لوک سبھا اِنتخابات کے اِنعقاد سے متعلق مختلف اہم پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اُنہوں نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی عمل آوری ، اخراجات کی نگرانی ، سیکورٹی پلان ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیو نیکیشن پلان کے علاوہ وِی ایس ٹی اور فلائنگ سکارڈکے کام کاج ، پولنگ سٹیشنوں پر اے ایم ایف کی تربیت ،سویپ( ایس وِی اِی اِی پی) سرگرمیوں اور ضلع میں آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کے پُراَمن اِنعقاد کے لئے کئے گئے دیگر اقدامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اِس موقعہ پر جنرل اوبزرور نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے اور جمہوری جذبے کے تحفظ کے لئے مزید جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے دیگر رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ سری نگر لوک سبھا نشست کے لئے پولنگ کے ہموار ، منصفانہ اور شفاف اِنعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
اُنہوں نے زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام شراکت داروں کی طرف سے فعال نقطہ نظر پر زور دیا تاکہ آئندہ عام لوک سبھا اِنتخابات کے دوران ۲۔ سری نگر پارلیمانی حلقہ میں ووٹر ٹرن آئوٹ میں اِضافہ ہو۔اُنہوں نے حلقہ میں اِی پی آئی سی تقسیم کے عمل کو مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔
ایکسپنڈیچر اوبزرور نے اخراجات کی مؤثر نگرانی کے لئے مختلف مانیٹرنگ ٹیموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور اِنتخابی اَخراجات کی بکنگ کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی کی فوری رِپورٹنگ پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع میں الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں کی طرف سے اِنتخابی اخراجات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے سوشل میڈیا کی مؤثر نگرانی پر بھی زور دیا۔
اُنہوں نے الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق اِنتخابی حلقہ میں کسی بھی قسم کے دورے سے متعلق معلومات کو فوری طور پراشتراک اور اَپ لوڈ کرنے پر بھی زور دیا۔
پولیس اوبزرور نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ حلقہ میں لوک سبھا اِنتخابات کے ہموار اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی تال میل کے ساتھ کام کریں۔
اِس سے قبل ریٹرننگ آفیسر نے اوبزروروں کو سری نگر پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا اِنتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پُراَمن اِنعقاد کے لئے کی گئی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
ریٹرننگ آفیسرنے بتایا کہ سری نگر پارلیمانی حلقہ میں آئندہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء میں 17,48,091 رجسٹرڈ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کر رہے ہیں جن میں 8,75,865 مرد 8,72,165 خواتین اور تقریباً 61 خواجہ سرا شامل ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ۲۔سری نگر پارلیمانی حلقہ کے تمام 18 اَسمبلی حلقوں میں 1,323 نامزدمقامات پر 2,135 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں ضلع گاندربل کے دو اَسمبلی حلقوں میں 260 پولنگ سٹیشن ، ضلع سری نگر کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں 929 پولنگ سٹیشن ، ضلع بڈگام کے تین اسمبلی حلقوں میں 345 پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ ضلع پلوامہ کے 4 اَسمبلی حلقوں میں 479 پولنگ سٹیشن اور شوپیاں ضلع کے ایک اسمبلی حلقے میں 122 پولنگ سٹیشن ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ پولنگ کے دن رائے دہندگان کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے پارلیمانی حلقے میں مختلف مقامات پر ماڈل پولنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ رائے دہندگان کے لئے پینے کے صاف پانی اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کے لئے ریمپ سمیت مخصوص سہولیات کا بھی باریک بینی سے اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ووٹنگ کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔
پلوامہ، گاندربل، بڈگام اور شوپیاں کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرنے اوبزروروں کو اَپنے متعلقہ اَضلاع میں آئندہ عام لوک سبھا اِنتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اِسی طرح سینئر سپراِنٹنڈنٹ پولیس نے اوبزروروں کو اَپنے متعلقہ دائرہ اختیار میں پولنگ کے پُراَمن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی پہلوؤں کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔
میٹنگ میں ۲۔سری نگر پارلیمانی حلقہ کے تمام 18 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) نے شرکت کی۔
اِس کے علاوہ میٹنگ میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نوڈل افسران، اخراجات کے لئے نوڈل افسران اور گاندربل، سری نگر، بڈگام (جزوی)، پلوامہ (جزوی) اور شوپیاں (جزوی طور پر) اضلاع کی میڈیا سرٹیفکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی کے نوڈل افسران اور تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسران بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاڈسرہ ترال میں زیارت گاہ اور مسجد کی بے حرمتی میں ملوث شرپسند گرفتار: پولیس

Next Post

چیف سیکرٹری نے کشمیر کیلئے آئی اینڈ ایف سی محکمہ کے فلڈ مینجمنٹ اور تخفیفی منصوبے کا جائزہ لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
چیف سیکرٹری نے کشمیر کیلئے آئی اینڈ ایف سی محکمہ کے فلڈ مینجمنٹ اور تخفیفی منصوبے کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے کشمیر کیلئے آئی اینڈ ایف سی محکمہ کے فلڈ مینجمنٹ اور تخفیفی منصوبے کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan