• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

جموں وکشمیر کے پشتینی باشندوں کو محتاج بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2024-05-16
in تازہ تریں
A A
جموں وکشمیر کے پشتینی باشندوں کو محتاج بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ بھاجپا کے سرکردہ لیڈران آج ملک بھر میں مسلمانوں کیخلاف زہر اُگل کر ہندوں کو ڈرانے میں لگے ہوئے ہیں، حقیر ووٹ بینک سیاست کیلئے فرقہ پرستی کو ہوا دی جارہی ہے اور اس صورتحال میں کشمیر کے اندر کچھ خود غرض اور موقعہ پرست سیاسی جماعت بھاجپا کے اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام کو اُن سیاسی جماعتوں کو جان اور پہچان کر انہیں آنے والے انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا جنہوں نے اس ریاست کو تہس نہس کرنے میں بھاجپا کی مدد و اعانت کی اور جو آج بھی بی جے پی کے خاکوں میں رنگ بھر رہے ہیں۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار شانگس اننت ناگ میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
جموں و کشمیر کو برباد کرنے اورلوگوں کو پشت بہ دیوار کرنے کے لئے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ بھاجپا نے اس تاریخی ریاست کو تہس نہس کردیا اور یہاں پشتینی باشندوں کو محتاج بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی ملک کے آئین، جمہوریت اور جمہوری اداروں کو بھی تہس نہس کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ لوگ اُن سماجی، سیکولر اخلاقیات اور جمہوری اصولوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو آئین بنانے والوں نے وضع کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھاجپا پراکسی کے ذریعہ جموں و کشمیر پر حکمرانی چلا رہی ہے ۔ مقامی افسران کو نظرانداز کر دیا گیا ہے جبکہ باہر کے نوکرشاہ یہاں اس شو کو چلا رہے ہیں جو جموں و کشمیر کے جغرافیہ اور عوام کو درپیش مشکلات سے بے خبر ہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا:’ جموں و کشمیر مہاتما گاندھی اور نہرو کے اُس ملک میں شامل ہوا ہے جہاں سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا گیا۔ بی جے پی تقسیم کرو اور حکومت کرنا چاہتی ہے۔‘

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا اپنی پراکسیوں اور کرایہ کے لوگوں کے ذریعے ووٹوں کی تقسیم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن تمام خطوں، مذاہب اور طبقوں کے لوگوں کو ان سازشوں پر غور کرنا ہوگا اور بھاجپا کے درپردہ ساتھیوں کو یکسر مسترد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے 2015سے آج تک جموں وکشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اے ، بی اور سی ٹیم کو شکست سے دوچار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں وولر جھیل سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نئے سرے سے تیار کی گئی

Next Post

پاکستان: شہری علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
نارکو ٹیرر معاملہ، این آئی اے عدالت نے چھ افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا

این آئی اے نے جموں وکشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے

2024-12-13
ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

2024-12-11
Next Post
پاکستان: شہری علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

پاکستان: شہری علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan