• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں میں دہشت گردوں کا حملہ، 9 افراد ہلاک

Online Editor by Online Editor
2024-06-09
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جموں میں دہشت گردوں کا حملہ، 9 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں: جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں اتوار کی شام عسکریت پسندوں نے یاتریوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کر دی، جس میں نو افراد ہلاک اور 33 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ شیو کھوری مندر سے کٹرا جانے والی 53 نشستوں والی بس گولی چلنے کے بعد سڑک سے الٹ گئی اور گہری کھائی میں گر گئی۔ یہ واقعہ پونی علاقے کے ٹیریاتھ گاؤں کے قریب شام 6.15 بجے کے قریب پیش آیا۔ ریاسی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہیتا شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نو یاتریوں کی موت ہو گئی اور 33 زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی ریاسی موہتا شرما کا کہنا ہے کہ "ابتدائی رپورٹس کے مطابق عسکریت پسندوں نے شیو کھوری سے کٹرا جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کی، فائرنگ کی وجہ سے بس ڈرائیور بس کا توازن کھو بیٹھا اور وہ گہری کھائی میں گر گئی۔ واقعے میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، مسافروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے”۔
اس حملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فی الفور قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جبکہ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو بھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز الرٹ ہوگئے اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ جموں کے ریاسی میں یاتریوں کو لے جانے والی بس پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد جموں و کشمیر کے اکھنور میں گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ریاسی میں عسکریت پسندانہ حملے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا "…یہ شرمناک واقعہ جموں و کشمیر کی تشویشناک سیکورٹی صورتحال کی حقیقی تصویر ہے”۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعظم بن گئے

Next Post

وزیراعظم مودی سمیت 24 ریاستوں کے 71 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
وزیراعظم مودی سمیت 24 ریاستوں کے 71 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

وزیراعظم مودی سمیت 24 ریاستوں کے 71 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan