• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا کے دیگر منتخب اراکین کی حلف برداری

Online Editor by Online Editor
2024-06-25
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا کے دیگر منتخب اراکین کی حلف برداری
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی:18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سمیت نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کی حلف برداری کے ساتھ شروع ہوا۔
مرکزی وزراء امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، شیوراج سنگھ چوہان، دھرمیندر پردھان، گری راج سنگھ، سروانند سونووال، پیوش گوئل، جیوتیرادتیہ سندھیا، بھوپیندر یادو، کرن رجیجو، مانسکھ منڈاویہ، پرہلاد جوشی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جی کشن ریڈی سمیت اراکین نے لوک سبھا کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔
این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کے مرکزی وزراء ایچ ڈی کمارسوامی، چراغ پاسوان، رام موہن نائیڈو، انوپریہ پٹیل نے بھی لوک سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔
تقریباً 280 نومنتخب ارکان پارلیمنٹ آج حلف اٹھائیں گے، جب کہ بقیہ 260 ارکان پارلیمنٹ بشمول کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کل (منگل کے روز) حلف لیں گے۔
بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ رادھا موہن سنگھ اور فگن سنگھ کلستے نے بھی چیئرپرسن پینل کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔
تاہم، کانگریس ایم پی کے سریش، ڈی ایم کے ایم پی ٹی آر بالو اور ٹی ایم سی کے سدیپ بندیوپادھیائے نے پینل کے ارکان کے طور پر حلف برداری کی کارروائی میں حصہ نہيں لیا۔
اس سے پہلے آج، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھرتروہری مہتاب کو لوک سبھا کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف دلایا۔
انہوں نے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلانے میں پروٹیم اسپیکر کی مدد کرنے کے لیے سریش کوڈی کنل، تھالیک کوٹائی راجوتیور بالو، رادھا موہن سنگھ، فگن سنگھ کلستے اور سدیپ بندیوپادھیائے کو بھی مقرر کیا۔
لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب 26 جون کو ہو گا، جس کے بعد اگلے دن، 27 جون کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا خطاب ہوگا۔ اجلاس تین جولائی کو ختم ہوگا۔
قبل ازیں، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو چلانے کے لیے تال میل کے متمنی ہیں۔
مسٹر رجیجو نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ کے اراکین کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔
رجیجو نے مزید کہا "18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس آج 24 جون 2024 کو شروع ہو رہا ہے۔ میں تمام نو منتخب معزز اراکین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے ممبران کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ میں مثبت ہم آہنگی کے متمنی ہیں”۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا راجیہ سبھا میں قائد ایوان مقرر

Next Post

راجوری، سندربنی اور ادھم پور میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
کولگام: سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری، تین اہلکار زخمی

راجوری، سندربنی اور ادھم پور میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan