• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کا اعلان

Online Editor by Online Editor
2024-08-27
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappEmail

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): ایک اہم پیشرفت میں مرکزی حکومت نے پیر کو مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ اس یوٹی میں اب تک صرف کرگل اور لیہہ دو ہی اضلاع تھے۔

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کو پانچ نئے اضلاع ملیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے یونین ٹیریٹری لداخ کے لیے پانچ نئے اضلاع کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ امت نے ایک ٹویٹ میں ‘زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چنگ تھنگ’ نام کے نئے اضلاع بنانے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو ایکس پر لکھا کہ ‘مرکزی حکومت نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے اضلاع زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چنگ تھنگ ہوں گے۔’

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ شام، نوبرا اور چنگ تھنگ سمیت ہر جگہ گورننس کو تقویت دے کر عوامی اسکیموں اور فوائد کو لوگوں کی دہلیز تک لے جایا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا، "مودی حکومت لداخ کے عوام کے لیے بھرپور مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”

لداخ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ جمیانگ چھرنگ نمگیال نے مرکز کے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دیرینہ مانگ تھی جسے بی جے پی حکومت نے پورا کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب لداخ میں اضلاع کی تعداد سات ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہ لداخ کے عوام اس فیصلے سے بہت خوش ہیں اور اس سے لداخ کی ہمہ جہت ترقی ہوگی۔

وزارت داخلہ کا یہ فیصلہ جموں اور کشمیر سے چند ہفتے پہلے سامنے آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لداخ 2019 تک جموں و کشمیر ریاست کا ایک حصہ تھا۔ وہیں جموں و کشمیر میں ریاستی انتخابات کے اعلان کے بعد سے لداخ میں بھی ریاستی درجے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ لداخ کی کئی تنظیمیں مرکزی حکومت سے یوٹی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور پبلک سروس کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان تنظیمیوں نے اپنے مطالبات پر احتجاجاً دہلی تک پیدل مارچ کا بھی اعلان کیا ہے۔ لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے بیچ مرکزی وزیر داخلہ نے خطے میں پانچ نئے اضلاع تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2019 میں لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کر کے مرکز کے زیر انتظام خطہ بنا دیا گیا تھا جس کا انتظام و انصرام لیفٹیننٹ گورنر کے ذمہ ہے۔ اس خطے کو اس وقت تک ووٹنگ کا کوئی حق نہیں ملے گا جب تک کہ اسے ریاست کا درجہ نہیں دے دیا جاتا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس نے 18 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

Next Post

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ، دہلی تک پیدل مارچ کی منصوبہ بندی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ، دہلی تک پیدل مارچ کی منصوبہ بندی

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ، دہلی تک پیدل مارچ کی منصوبہ بندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan