• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

اینٹی کرپشن بیورو نے کروڑ پتی درجہ چہارم ملازم کو دھر دبوچا

Online Editor by Online Editor
2024-09-03
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
اینٹی کرپشن بیورو نے کروڑ پتی درجہ چہارم ملازم کو دھر دبوچا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر:اینٹی کورپشن بیورو نے پیر کے روز محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے درجہ چہارم کے ایک ملازم کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ہے۔سری نگر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران اے سی بی کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل عبدل وحید شاہ نے کہا کہ اینٹی کرپشن بیورو کو شکایت موصول ہوئی کہ محمد شفیع راتھر ساکن وانی گام بارہ مولہ جو کہ درجہ چہارم کا ملازم ہے نے کروڑوں کی جائیداد بنائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملازم کے پاس جائیداد کی تفاصیل حسب ذیل ہیں:وانی گام پٹن میں دو منزلہ مکان جس کی مالیت 40.34لاکھ روپیہ ہے۔وانی گام بالا میں 32.92لاکھ مالیت کا دو منزلہ زیر تعمیر مکان۔
بھٹنڈی جموں میں پانچ مرلہ زمین اور رہائشی مکان جس کی مالیت 32لاکھ روپیہ ہے۔موضع نہال پورہ پوشونی پٹن میں 107کنال مشترکہ خریدی ہوئی اراضی جس کی مالیت 7.30کروڑ روپیہ بنتی ہے۔بٹ کالونی ہاری ترٹھ سنگھ پورہ بارہ مولہ میں 30کنال مشترکہ خریدی ہوئی اراضی جس کی مالیت 7.50کروڑ روپیہ ہے۔وانی گام تلہ گام شاہراہ پر بہرام پورہ کے نزدیک چار کنال پانچ مرلہ اراضی جس کی مالیت سال 2011میں 13.81لاکھ روپیہ تھی۔بنڈی بالا تحصیل کریری میں 20مرلہ اراضی اور جموں کے چواڑی میں 30مرلہ زمین جو کہ اس نے سال 2016میں 40.65لاکھ روپیہ میں مشترکہ طورپر خریدی۔چواڑی جموں میں ہی 33مرلہ اراضی جس کی مالیت 49.25لاکھ روپیہ ہے۔سری نگر میں سونار سے 24.10لاکھ روپیہ میں طلائی زیورات خریدئے۔
موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ مذکورہ شخص کے پاس عمر آباد سری نگر میں رہائشی مکان، ٹنگمرگ درنگ میں تیرہ مرلہ اراضی، شکار گڑھ میں ایک کنال دو مرلہ اراضی، وانی گام بالا پٹن میں چار کنال اراضی، ایچ ایم ٹی سری نگر میں بارہ مرلہ اراضی ہے۔
اس کے علاوہ لائف انشورنس اسکیم میں 1.18لاکھ، پی پی ایف فنڈ میں 5.50لاکھ، دو پہیہ گاڑی، فرنیچر، قالین، فرج، واشنگ مشین، موبائیل فون اور دوسرا سامان بھی ہیں۔
اے سی بی کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مذکورہ شخص نے مقررہ مجاز اتھارٹی سے مناسب اجازت حاصل کئے بغیر ہی کروڑوں روپیہ کی املاک بنائی ہے جو کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر، 1200 پولنگ اسٹیشن پر ڈیڑھ لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ

Next Post

عبداللہ بی جے پی کے ساتھ دور اقتدار میں پوٹا لانے اور شاہتوس پر پابندی لگانے کے ذمہ دار: محبوبہ مفتی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لوگوں کو بغیر تفتیش کے جیل بھیج دیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

عبداللہ بی جے پی کے ساتھ دور اقتدار میں پوٹا لانے اور شاہتوس پر پابندی لگانے کے ذمہ دار: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan