• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریبا 60 فیصد ووٹنگ: پی کے پولے

Online Editor by Online Editor
2024-09-18
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریبا 60 فیصد ووٹنگ: پی کے پولے
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ آج (بدھ) کو اختتام پذیر ہوا، جس میں ریاست کے شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پہلے مرحلے میں پلوامہ کی 4، شوپیاں کی 2، کولگام کی 3، اننت ناگ کی 7، رامبن کی 2، کشتواڑ کی 3 اور ڈوڈہ ضلع کی 3 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی۔
ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر صبح سے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، شام کو ووٹنگ ختم ہونے تک 59.19 فیصد سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے تھے۔ وادی میں آخری بار اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ سال 2014 میں ہوئی تھی۔ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد جموں و کشمیر میں آج پہلی بار ووٹنگ ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے تین مرحلوں میں ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ جموں کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ایک ساتھ کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں وادی کے عوام نے کل 24 نشستوں پر 219 امیدواروں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی مقبول امیدواروں میں سے ایک تھیں، جن کی قسمت آج ای وی ایم میں سیل کر دی گئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پول نے کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کشتواڑ میں 77 فیصد جبکہ پلوامہ میں سب سے کم 46 فیصد رہا۔ جموں و کشمیر میں پرامن ووٹنگ ہوئی، ایسی کوئی بھی شکایت نہیں ملی جہاں کہ دوبارہ پولنگ کرائی جائے ان باتوں کا اظہار پی کے پولے نے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 59 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ پہلگام میں 58.89 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ڈی ایچ پورہ میں 55.14 فیصد، کولگام میں 50.75 فیصد، دورو میں 50.50 فیصد اور کوکرناگ (محفوظ) میں 50 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ترال میں سب سے کم ٹرن آؤٹ 32.87 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وقف ترمیمی بل کو منظور کرانے کے لیے حکومت پُرعزم: وزیر داخلہ امت شاہ

Next Post

اننت ناگ: التجا مفتی اور محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں اپنے حق رائے کا کیا استعمال

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
اننت ناگ: التجا مفتی اور محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں اپنے حق رائے کا کیا استعمال

اننت ناگ: التجا مفتی اور محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں اپنے حق رائے کا کیا استعمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan