• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

کشمیر میں زیڈ موڑ سرنگ کی اسٹریٹیجک اہمیت، حملہ کے بعد سیکورٹی چیلنجز

Online Editor by Online Editor
2024-10-22
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
کشمیر میں زیڈ موڑ سرنگ کی اسٹریٹیجک اہمیت، حملہ کے بعد سیکورٹی چیلنجز
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: اتوار کی شام وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گگن گیر، گنڈ علاقے میں ہوئے دہشتگرد حملے نے زیڈ موڑ سرنگ کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ اس حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے جن میں ڈاکٹر شاہ نواز ڈار کے علاوہ چھ دیگر مزدور شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بڑی اسٹریٹیجک انفراسٹرکچر منصوبے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسٹریٹیجک انفراسٹرکچر
زیڈ موڑ سرنگ 6.4 کلومیٹر طویل ٹنل ہے جو سرینگر- سونہ مرگ ہائی وے پر واقع ہے اور سونہ مرگ کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے قصبہ کنگن کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اس سرنگ کا نام Z” کی شکل میں بنے روڈ سیگمنٹ کے نام پر رکھا گیا ہے، جو ہر موسم میں سونہ مرگ تک رسائی فراہم کرتی ہے، یہ علاقہ عام طور پر سردیوں میں برفباری اور برفانی تودوں کے باعث ناقابل رسائی ہو جاتا ہے۔
سطح سمندر سے تقریباً 8,500 فٹ کی بلندی پر واقع یہ منصوبہ نہ صرف سیاحت کے فروغ کے لیے بلکہ فوجی نقل و حمل کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سرنگ کے ذریعے دفاعی افواج کو لداخ کے علاوہ خاص طور پر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (PoK) اور چین – بھارت لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے نزدیک علاقوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

تعمیراتی تفصیلات اور ٹائم لائن:
زیڈ موڑ سرنگ کا منصوبہ پہلی بار 2012 میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) نے تجویز کیا تھا اور بعد میں اسے نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (NHIDCL) کے سپرد کر دیا گیا۔ تعمیراتی ٹھیکہ APCO Infratech کو دیا گیا اور کمپنی نے اسے APCO-Shri Amarnathji Tunnel Private Limited کے ذریعے منظم کیا۔
ابتدائی طور پر یہ منصوبہ اگست 2023 تک مکمل ہونا تھا، لیکن مختلف وجوہات کے باعث اس میں تاخیر ہوئی۔ فروری 2024 میں سرنگ کا ایک غیر رسمی افتتاح کیا گیا تھا، تاہم جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی وجہ سے سرکاری افتتاح الوتاء کا شکار ہو گیا۔

دہشت گرد حملہ اور سیکیورٹی ردعمل:
اتوار کی شامل عسکریت پسندوں نے گاندربل میں زیر تعمیر سرنگ کے مقام پر حملہ کیا جہاں APCO Infratech کے مزدور موجود تھے۔ حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ یہ حملہ جموں کے ریاسی ضلع میں جون 9 کے واقعے کے بعد سب سے مہلک حملہ تھا، جہاں ایک بس پر دہشت گرد حملے میں نو یاتری ہلاک ہو گئے تھے۔ مزید برآں، یہ جموں و کشمیر کے کسی بنیادی انفراسٹرکچر منصوبے پر پہلا حملہ ہے جو اس سرنگ کی اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ:
زیڈ موڑ سرنگ زو جیلا سرنگ منصوبے کا ایک حصہ ہے، جسے سرینگر سے لداخ تک ہر موسم میں نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ زوجیلا سرنگ سطح سمندر سے 12,000 فٹ کی بلندی پر تعمیر کی جا رہی ہے اور 2026 تک اس کے مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ سرنگ فوجی نقل و حمل کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی، خاص طور پر سردیوں کے دوران جب روایتی راستے برف سے ڈھک جاتے ہیں۔

سیاحتی، معاشی اثرات:
زیڈ موڑ سرنگ سے کشمیر کا مشہور و معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ کی سیاحت کو کافی زیادہ فروغ ملنے کی توقع ہے۔ سرنگ کے ذریعے ہر موسم میں سونہ مرگ تک رسائی ممکن ہوگی جس سے مقامی کاروبار اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ اس منصوبے میں انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی روٹس بھی شامل ہیں، جس سے سفر کی حفاظت اور آسانی میں مزید بہتری آئے گی۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

’خواب بکھر گیا‘، مقتول کشمیری ڈاکٹر کے فرزند کا دل دہلا دینے والا بیان

Next Post

لداخ: سونم وانگچک نے دہلی چلو پد یاترا کے کارکنوں کے ساتھ اپنا انشن ختم کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
لداخ: سونم وانگچک نے دہلی چلو پد یاترا کے کارکنوں کے ساتھ اپنا انشن ختم کیا

لداخ: سونم وانگچک نے دہلی چلو پد یاترا کے کارکنوں کے ساتھ اپنا انشن ختم کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan