• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

کشمیر میں نئے عسکریت پسند گروہ کے انکشاف کا دعویٰ، وادی بھر میں چھاپے

Online Editor by Online Editor
2024-10-23
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر میں نئے عسکریت پسند گروہ کے انکشاف کا دعویٰ، وادی بھر میں چھاپے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر : جموں و کشمیر پولیس نے منگل کی صبح ایک نئے عسکریت پسند گروہ کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس گروہ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ لشکر طیبہ نامی کالعدم عسکری تنظیم سے منسلک ہے اور پاکستانی ہینڈلر کے ذریعے اس گروہ میں یہاں کے نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں میں شامل کر رہا ہے۔

پولیس کی کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ (CIK) نے وادی کشمیر کے چھ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ’’تحریک لبیک یا مسلم‘‘ (TLM) نامی تنظیم کو بے نقاب کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق: ’’22 اکتوبر 2024 کی صبح، کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع بشمول؛ سرینگر، گاندربل، بانڈی پورہ، کولگام، بڈگام، اننت ناگ اور پلوامہ میں مربوط چھاپے مارے۔‘‘

سرکاری افسران نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ایک بھرتی نیٹ ورک کا سراغ ملا جو کہ ایک نو ابھرتی ہوئی عسکری تنظیم ’’تحریک لبیک یا مسلم‘‘ (TLM) کے نام سے لانچ کی گئی ہے، جس کو لشکر طیبہ کا زیلی گروہ سمجھا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’اس بھرتی نیٹ ورک کا سربراہ ایک پاکستانی عسکری ہینڈلر بابا حماس بتایا جا رہا ہے۔‘‘ عہدیداروں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک اور اس کی سرگرمیوں کا مکمل پتہ چلایا جا سکے۔

سی آئی کے (CIK) جموں و کشمیر پولیس کا وہ شعبہ ہے جو عسکریت پسندی سے متعلق تحقیقات اور خفیہ کارروائیوں سے نمٹتا ہے۔ وادی بھر میں یہ چھاپے اُس حملے کے ایک دن بعد مارے گئے ہیں جس میں دو نامعلوم عسکریت پسندوں نے گاندربل ضلع کے گگن گیر میں زیڑ موڑ ٹنل پروجیکٹ پر کام کر رہے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کیا تھا اور کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ غیر مقامی مزدوروں کے ساتھ ساتھ بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ نواز بھی شامل تھے۔

اس حملے کی جموں و کشمیر میں سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دو نقاب پوش غیر ملکی دہشت گردوں نے Z-موڑ ٹنل تعمیر کرنے والے مزدوروں کے کیمپ میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔‘‘ ایل جی سنہا نے ان حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سیکورٹی ایجنسیز کو مکمل آزادی اور اختیارات دئے ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

گاندربل حملہ، ايل جي منوج سنہا، پولیس سربراہ نے کیا گگن گیر کا دورہ

Next Post

کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan