• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

نیشنل کانفرنس کو ہماری قرارداد کی تائید کرنی چاہئے: سجاد لون

Online Editor by Online Editor
2024-11-08
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
نیشنل کانفرنس کو ہماری قرارداد کی تائید کرنی چاہئے: سجاد لون
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور رکن اسمبلی سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کی طرف سے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے پیش کردہ قرار داد کو ایک کمزور قرار داد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کو ہماری قرارداد کی تائید کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ’اگر نیشنل کانفرنس اسمبلی میں پیش کی جانی والی ہماری قرار داد کی تائید نہیں کرتی ہے تو اسمبلی میں ہو رہی ہنگامہ آرائی ایک فکسڈ میچ ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ گرچہ 2024 کی اسمبلی کے اختیارات کم ہیں لیکن 2019 کے تناظر میں یہ ایک انتہائی مضبوط ادارہ ہے جو لوگوں کی مرضی کی نمائندگی کرتا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

قبل ازیں پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی نے اسمبلی میں دفعہ370 اور 35 اے کی بحالی کے متعلق ایک مشترکہ قرار داد پیش کی۔انہوں نے کہا ’اسمبلی میں ایک کمزور قرار داد پیش کی جاتی ہے جو جموں وکشمیر کے لوگوں کی توہین اور ان کے ساتھ دھوکہ دہی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’اسمبلی میں بی جے پی شور کرنا بند کرتی ہے تو نیشنل کانفرنس شور کرنا شروع کرتی ہے یہ کیا فکسڈ میچ ہے اگر یہ فکسڈ میچ نہیں ہے تو نیشنل کانفرنس ہماری قرار داد کی تائید کرے‘۔

انہوں نے کہاکہ ’اگر نیشنل کانفرنس ہماری قرار داد کی تائید کرتی ہے تو ہم ان سے فکسڈ میچ کہنے پر معافی مانگیں گے‘۔سجاد لون نے کہا: ’ہم نے مشترکہ طور پر ایک قرار دا پیش کی جس کا ہم نے عوامی قرار داد نام رکھا اس قرار داد میں لفظوں کی کوئی ہیر پھیر نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا: ’ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ دفعہ370 اور 35 اے کو بحال کیا جائے اور ریاستی درجے کو واپس دیا جائے نیز ہم جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم نے نیشنل کانفرنس کے قرار داد کی جلدی میں تائید کی لیکن بعد میں نے جب اس کو پڑھا تو ایسا سوچا کہ جو ہم سے چھین لیا گیا کیا اس کے لئے ایسی قرار داد پیش کرنا تھی‘۔انہوں کہا کہ نیشنل کانفرنس یا تو ہماری قرار داد کی تائید کرے یا اس قرار داد کو پاس کرے کیونکہ ان کے پاس اراکین کی اکثریت ہے۔ان کہنا تھا: ’اگر نیشنل کانفرنس نے ایسا نہیں کیا تو یہ فکسڈ میچ ہے‘۔

 

سجاد لون نے کہا کہ گرچہ 2024 کی اسمبلی کے اختیارات کم ہیں لیکن 2019 کے تناظر میں یہ ایک انتہائی مضبوط ادارہ ہے جو لوگوں کی مرضی کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہا: ’میں اسپیکر سے ایک بات بولنا چاہتا ہوں کہ ہم صرف پانچ اراکین ہیں لیکن ہمیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’جب ہم نے آج اسمبلی میں مشترکہ قرار داد پیش کی تو اس کے پانچ منٹ بعد ہی ہائوس کو ملتوی کر دیا گیا‘۔مسٹر لون نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی قرار داد کو سوشل میڈیا پر تائید کریں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

’میرا شوہر کشمیر میں امن لا سکتا ہے‘: یاسین ملک کی اہلیہ نے لکھا راہل گاندھی کو خط

Next Post

این سی کی قرارداد سے بھاجپا حواس باختہ: ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

این سی کی قرارداد سے بھاجپا حواس باختہ: ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan