• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

عالی مسجد دہائیوں تک نمازیوں کے لیے کیوں تھی بند

Online Editor by Online Editor
2024-11-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
عالی مسجد دہائیوں تک نمازیوں کے لیے کیوں تھی بند
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: جامع مسجد سرینگر کے بعد عالی مسجد کشمیر کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے اور یہ تاریخی اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے ۔عالی مسجد سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع ہے اور اس کی تعمیر 1470 عیسوی میں سلطان حسن شاہ کے دور میں ہوئی ہے۔ عالی مسجد کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عیدگاہ کے اندر تعمیر کی گئی ہے۔ عموماً عیدگاہوں کے اندر مساجد نہیں ہوا کرتی ہیں لیکن کشمیر کے سخت موسم کو ملحوظ رکھ کر اس دور میں مسجد کو عیدگاہ میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
قدیم عالی مسجد جو کہ کشمیر میں "عیل مسجد” کے نام سے مشہور ہے وسطی ایشائی، مغل طرز اور کشمیر کے فن تعمیر کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ مسجد کی بناوت اینٹ ،پتھر اور دیودار کی لکڑی سے کی گئی ہے۔ انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہریٹیج (انٹیک) جموں وکشمیر کے کنونئیر محمد سلیم بیگ کہتے ہیں کہ سال 2007 سے 2008 میں اس مسجد کی تجدید و مرمت عمل میں لائی گئی اور اپنی حوبحو اپنی شکل میں اس سے بحال کیا گیا۔
عالی مسجد کئی دہائیوں تک غیر آباد بھی رہی۔تاہم حکومت کی جانب سے اس تاریخی مسجد پر خاص توجہ دی گئی اور بعد میں سال 2009 میں باضابطہ طور یہ نمازیوں کے لیے کھول دی ۔آج کی تاریخ میں یہاں نہ صرف نماز پنج گانہ بلکہ نماز جمعہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ وہیں مقامی آبادی کے علاوہ دوردراز علاقوں کے لوگ بھی عالی مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔ عالی مسجد کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ یہاں جن رہتے ہیں۔اور اس بات کی تصدیق ایک مقامی بزرگ بھی کررہا ہے ۔ان کا کہنا ہے ایک مرتبہ جب میں فجر کی اذان دینے کے لیے اندر داخل ہوا تو ایک عجیب اور خوفناک شور سنائی دیا۔ جس سے مجھے محسوس ہوا کہ یہ واقعی یہاں جنیات ہیں۔لیکن آثار قدیمہ کے ماہرین اس سے افواہ سے تعبیر کرتے ہیں اس بات کو ماننے انکار کرتے ہیں ۔
عالی مسجد چاکور کی شکل میں ہے۔جس کی لمبائی 220 جبکہ چوڑائی 135فٹ کی ہے۔گنجائش کے حساب سے اس مسجد میں 2 ہزار سے زائد لوگ بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔ وہیں مسجد کے اندر اور باہر دیودار لکڑی کے بنائے گئے لمبے ستون موجود ہیں جو کہ برابر چھت کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ۔ یہ لمبے ستون اور چھت پر اس طرح کی دلکش اور منفرد نقش و نگاری اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہے ۔
جب ہم عالی مسجد کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہے تو یہ 6سو سال کے عرصے کے دوران یہ آگ کی واردتوں کی شکار بھی ہوئی ہے۔پہلی بار اس کی از سر نو تعمیر بادشاہ جہانگیر کے دور ہوئی اور دوسری بار اٹھارویں صدی میں افغان دور میں سردار گل احمد کے دور ہوئی ۔اس کے بعد وقتاً فوقتاً مسجد کی تجدید و مرمت کا کام ہوتا رہا ہے۔بیسویں صدی کے اوائل میں اس کی پھر مرمت ہوئی ۔مرمت کے دوران راویتی لکڑی سے بنی چھت جس پر پھول اگتے تھے اس سے بدل دیا گیا۔
جامع مسجد کی طرح تاریخی عالی مسجد سے بھی میر واعظ خاندان کی نسبت رہی ہے۔ میرواعظ مولوی محمد فاروق کے بعد اب ان کے فرزند میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق خاص مجالس کے دوران وعظ وتبلیغ فرماتے رہتے ہیں۔ اس قدیم مسجد کی دیکھ ریکھ اور نظم ونسق اس وقت جموں وکشمیر وقف بورڈ کے زیر نگرانی چل رہا۔جبکہ مقامی طور پر بھی عالی مسجد کی دیکھ ریکھ عمل میں لائی جارہی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا انکشاف، گولہ بارود برآمد

Next Post

کشمیری بہنوں نے رقم کی ٹراؤٹ فِش فارمنگ کی نئی داستان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کشمیری بہنوں نے رقم کی ٹراؤٹ فِش فارمنگ کی نئی داستان

کشمیری بہنوں نے رقم کی ٹراؤٹ فِش فارمنگ کی نئی داستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan