سرینگر:27مارچ:
سپریم کورٹ کالجیم (جو ججوں کا تقرر کرتا ہے) نے جمعہ کے روز جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج دھیرج سنگھ ٹھاکر ک ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے ہائی کورٹ ججوں کو مختلف ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کرنے کی سفارشات کی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی سربراہی میں کالجیم نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ سے جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کو بمبئی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارش کی۔ اسی طرح آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس احسن الدین امان اللہ کو پٹنہ ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔”
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس ڈی ایس ٹھاکر کا تبادلہتریپورہ ہائی کورٹ سے جسٹس سبھاسس تلاپترا کو اڑیسہ ہائی کورٹ اور جسٹس لانوسنگکم جمیر کو منی پور ہائی کورٹ سے گوہاٹی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارشات کی گئی ہے۔ کالجیم نے مزید سفارش کی کہ جسٹس چٹا رنجن داش کو اڑیسہ ہائی کورٹ سے کلکتہ ہائی کورٹ منتقل کیا جائے۔ وہیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس پروشیندر کمار کورو کو دہلی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس ٹھاکر سنہ 2013 کے مارچ مہینے کی آٹھ تاریخ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج مقرر کیے گئے تھے۔
