سرینگر، 11 جون:
جنگلی جانور کی زد میں آکر لاپتہ شخص کی لاش جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ہیر پورہ جنگلاتی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔واضح رہے مشتاق احمد کھٹانہ ولد ڈوڈا کھٹانہ گزشتہ ماہ 23 مئی کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ لواحقین نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ لاپتہ شخص ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔
مقامی لوگوں اور پولیس نے اس کی لاش جنگل کے علاقے سے برآمد کی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ متوفی کے چہرے پر کسی جنگلی جانور کے کاٹنے کے نشانات موجود تھے۔ پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کر دی اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا۔(ہندوستھان سماچار )/سلام
