• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں و کشمیر کے عوام ہر سطح پر نظرانداز، زمینی حالات مرکزی دعوئوں کے عین برعکس: ساگر

Online Editor by Online Editor
2022-06-13
in مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر کے عوام ہر سطح پر نظرانداز، زمینی حالات مرکزی دعوئوں کے عین برعکس: ساگر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،13جون:
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کو مقدم سمجھا ہے اور ہر حال میں عوام کوہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے اور پارٹی ان اصولوں پر آج بھی کاربند ہے۔
ان باتوں کا اظہار پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر سے معزز شہریوں، پارٹی لیڈران، عہدیداروں اور عوام وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اور تعمیر وترقی کے کاموں میں سست رفتاری کے معاملات اُجاگر کئے۔
اس موقعے پر پارٹی خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، صوبائی صدر خواتین ونگ صبیہ قادری، غلام نبی وانی تیلبلی، ڈاکٹر سعید مخدومی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ وفود نے کہا کہ لوگ زبردست اقتصادی بدحالی اور بے روزگاری کے شکار ہوگئے ہیں اور حکومتی سطح پر بھی راحت کاری کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جارہاہے۔
وفود نے کہا کہ لوگوںکو بجلی، پینے کے پانی ، سڑک جیسے عام ضروریاتِ زندگی میسر نہیں اور اس بنیادی ضروریات کیلئے بھی لوگوں کو آئے روز سڑکوں پر آنا پڑتا ہے۔ ساگر نے اس موقعے پر کہا کہ ہم بار بار یہ کہتے آئے ہیں کہ افسر شاہی عوامی منتخبہ حکومت کا متبادل نہیں ہوسکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بیروکریسی کے راج میں عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی اور جو بھی کام ہوتے ہیں وہ محض اشتہار بازی اور دکھاوے کیلئے ہوتے ہیں اور جموںو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے یہ ساری باتیں صحیح ثابت ہورہی ہیں۔
ساگر نے کہا کہ کہ گذشتہ5برسوں کے دوران جموں و کشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا گیا ہے اور اس تاریخی ریاست کو ہر سطح پر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ جموں وکشمیر کا ہر ایک شعبہ اس وقت تنزلی کا شکار ہے جبکہ حکمران اور اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ تعمیر و ترقی اور امن و امان کے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں لیکن زمینی سطح پر حالات ان دعوئوں کے عین برعکس ہیں۔ گذشتہ3سال کے دوران کشمیر کو اندھیروں میں دھکیلنے کے سوا اور کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ تعمیر و ترقی کا کہیں نام و نشان نہیں، امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے جبکہ اظہارِ رائے کی آزادی مکمل طور پر سلب کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا فقدان اور افسر شاہی اداروں اور نظام کیلئے سم قاتل ثابت ہوا ہے اور غیر ریاستی افسران کی بھرمار نے انتظامی انتشار اور خلفشار میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ شمیمہ فردوس نے اس موقعے پر کہا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے۔
جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری حد سے تجاوز کر گئی ہے اور حکومت اس جانب کوئی بھی توجہ مرکوزنہیں کررہی ہے ۔ صرف زبانی جمع خرچ اور کاغذی گھوڑے دوڑائے جارہے ہیں۔یہاں کے کام، ٹھیکے ، روزگار اور نوکریاں باہری لوگوں کو دیئے جارہے ہیں جس سے بے روزگاری کا مسئلہ دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاتعداد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عمر کی حد پار کر گئے ہیں جبکہ بہت سارے اس حد کو پہنچنے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اب ہماری نوجوان نسل ذہنی تنائو کا شکار ہوگئی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سال رواں کے دوران اب تک 100 جنگجو ہلاک، سب سے زیادہ لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تھے:آئی جی پی کشمیر

Next Post

رام بن میں براڈ بینڈ، موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال ، بھدرواہ میں کرفیو جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
رام بن میں براڈ بینڈ، موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال ، بھدرواہ میں کرفیو جاری

رام بن میں براڈ بینڈ، موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال ، بھدرواہ میں کرفیو جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan