سرینگر، 15 جون:
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے مجپتھری علاقے میں اپنے گھر میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 6 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی۔
اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت عزیر حمید شیخ ولد عبدالحمید ساکن مجپتھری کے طور پر ہوئی ہے ۔
لڑکے کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس دوران ایک پولیس افسرنے بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے لڑکے کی موت کی تصدیق کی۔
