سرینگر، 15 جون :
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، دہشت گردی کی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں بارہمولہ اور سرینگر کے اضلاع میں چھاپے مارے جا رہے تھے۔ جن جگہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں، ان میں اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے ظہور احمد ملہ ولد بشیر احمد ملہ جو اس وقت ادھم پور جیل میں بند ہیں، مہراج دین بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ خواجہ باغ بارہمولہ اور فیروز احمد شیخ، خالد شیخ کی رہائش گاہیں ہیں، جہاں چھاپے مارے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دیوان کالونی نشاط کے غلام احمد شیخ کے بیٹے کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔اس دوران سرینگر میں بھی کئی گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔جبکہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران اہم دستاویزات، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔نیز مزید تفتیش جاری ہے۔
