سرینگر،20جون:
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہٹلی موڑ علاقے میں پیر کو ایک ایچ ڈی ایف سی بینک کو نامعلوم افراد نے لوٹ لیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر کم از کم ایک کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے۔
حکام نے بتایا کہ بندوق برداروں نے بینک لوٹنے سے پہلے سیکورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا تھا۔ واقعہ کے بعد وہ بے ہوش ہو کر رہ گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گارڈ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
