سرینگر/18فروری:
معراج العالم اسلامی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، جو پیغمبر اسلام ؐکے مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک اورپھر فلک پر سفر کرنے کا عظیم واقعہ ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمان اس تقریب کو انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔معراج العالم کی تقریب میں عام طور پر نماز، تلاوت قرآن، اور اجتماعات شامل ہوتے ہیں جہاں پیغمبر کے سفر سے متعلقہ تذکرے بیان کی جاتی ہے۔ یہ مسلمانوں کے لیے اسلام کی تعلیمات اور پیغام پر غور کرنے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے کی کوشش کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔
جموں و کشمیر وقف بورڈ نے اس سلسلے میںتمام آستانوں، عبادت گاہوں میں انتظامات مکمل کئے گئے ہیںاس سلسلے میں مختلف آستانوں پر بہت سی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں سے سب سے بڑی تقریب سرینگر میں واقع حضرت بل کے آستان شریف میں منعقد ہونے والی ہے۔وقف بورڈ کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ہر نماز کے بعد پہلے دن، دوسرے دن اور جمعہ کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی نمائش کی جائے گی۔
عشاء کی نماز کے بعد ختمات المعظمات، درودِ اذکار، نعت خوانی اور محفلِ وعظِ تبلیغ کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔19 فروری 2023 کو معراج العالم کا پہلا یومِ سعید ہوگا۔ اس دن ہر نماز کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی نمائش کی جائے گی۔نماز کا وقت نماز فجر 6بجکر 30منٹ پر،نماز ظہر 2بجے، نماز عصر 55:4بجے، نماز مغرب 06:26، اور نماز عشاء 07:55 بجے ہوگی۔20 فروری 2023 کو معراج العالم کا دوسرا دن سعید ہو گا۔ اس دن کا پروگرام اور نماز کے اوقات پہلے دن کے مطابق ہوں گے۔23 فروری 2023 بروز جمعرات معراج العالم تقریب کی آخری رات ہوگی۔
اس دن معمول کے مطابق گزشتہ نماز مغرب کے بعد مسنون و دعا کے کلمات، نعت خوانی، وعظ و نصیحت اور درو دو سلام کا سلسلہ نماز عشاء تک جاری رہے گا۔ عشاء کی نماز 10بجے ادا کی جائے گی۔ عشاء کی نماز کے بعد مجلس ختماالمعظمات، درود ازکار، نعت خوانی اور وعظ و نصیحت کا سلسلہ رات بھر فجر کی اذان تک جاری رہے گا۔معراج العالم کی اختتامی تقریب 24 فروری 2023 بروز جمعہ کو ہوگی، اس دن بھی ہر نماز کے بعد موئے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نمائش کی جائے گی۔ اس دن کی نماز کا وقت نماز فجر 06:25 بجے، نماز جمعہ 02:30 بجے، عصر کی نماز 05:00 بجے، نماز مغرب 06:30 بجے، اور نماز عشاء 08:00 بجے ہوگی۔
