جموں/28؍مارچ:
سکھوں کے 40رُکنی وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
چیئرمین آل جے اینڈ کے سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی ایس اجیت سنگھ کی قیادت میں وفد کے اَرکان نے کمیونٹی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو ان کی جانب سے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔
