جموں،4 مئی :
جموں وکشمیر کے ضلع کشواڑ کے مڑواہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے مڑواہ علاقے کے مچھنہ گائوں کے نزدیک جمعرات کی صبح قریب دس بجے ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔
فوجی ذرائع کے مطابق اس حادثے میں پائیلٹ زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
