سری نگر،8 مئی:
ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے ناساز گار موسمی حالات کے بیچ کوکرناگ کے مرگن ٹاپ پر اپنے مویشیوں سمیت پھنسے کم سے کم 20 کنبوں کو نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر بچاو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریونیو، پولیس، فوج، سی آر پی ایف، میڈیکل، اے ایس ایچ، ایس آر ٹی سی پر مشتمل ٹیموں نے مرگن ٹاپ کے نزدیک ناوکن علاقے میں پھنسنے قریب بیس کنبوں کو بچانے کے لئے مشترکہ بچاو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں 10 سے 20 کنبے اپنے مویشیوں کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گارون میں عارضی کیمپ قائم کیا گیا ہے اور فوج کی طرف سے ہنگامی اقدام کے بطور ایک میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے جے سی بی مشینری کے ساتھ ایک اور ٹیم کو جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔
