سرینگر/ 10 مئی:
15سو کلومیٹر سڑکوں کومیگڈم مئیزیشن کے زمرے میں لانے کااعلان آر اینڈ بی محکمہ نے تین ماہ پہلے دیا تاہم وادی کے اطراف واکناف میں سڑکوں کی خستہ حالت نئی سڑکیں تعمیرکرنے ان کی کشادگی کے لئے فی الحال کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے جس پرعوامی حلقوںنے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کے سلسلے میں آخر صوبائی انتظامیہ کا میعارکیاہے ۔بجلی نہیں پانی نہیں بہترسڑکیں نہیں بہتر علاج نہیں اچھی تعلیم طلاب کومیسرنہیں پھربنیادی سہولیات کیا۔
بجٹ منظورکر کے اگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کایقین دلایاجاتاہے توپھریہ سہولیات بہم کیوں نہیں ۔اے پی آئی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے ہرمکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ ہم صوبائی انتظامیہ سے جاننا چاہتے ہے کہ بنیادی سہولیات کس طرح سے فراہم کئے جاتے ہے او ربنیاد سہولیات میں کیاکیاشامل ہے کیابجلی، پانی، بہترسڑکیں ،اچھی تعلیم ،بہترعلاج، بنیادی سہولیت میںشامل نہیں ہے اگرہے توپھروادی کے لوگوں کویہ سہولیات سوفیصددستیاب کیوں نہیں اگرنہیں ہے توپھرسرکار یہ نشاندہی کرے کہ بنیادی سہولیات کیاہوتی ہے کیالوگوں کاکام صرف ٹیکس دیناہے تاکہ سرکاری بابوں کی تنخواہیں واگزار ہو مہنگائی بتہ ان کے بینک کھاتوں میںجمع ہوجائے ان کے لئے سرکاری کواٹروں کورنگ روغن سے رہائش کے قابل بنایاجائے اگربنیادی سہولیات عام انسان کے مشکلوں کاازالہ کرنا ہے توپھرصوبائی سرکار نے اس ضمن میں کیااقدامات اٹھائے ہے لوگ سوال کررہے ہیں اگرانہیں 21وی صدری میں سڑکوں کی خستہ حالت کاسامناکرناپڑتاہے ان کی کشادگی او رمیگڈم بچھانے کے لئے مختص رکھے جاتے ہے توپھررقومات جاتی کہاںہے ۔
آر اینڈبی محکمہ نے رواں بر س کے انتاءمیںاس بات کاانکشاف کیاتھاکہ 15سے دو ہزار کلومیٹرتک سڑکوں پرمیگڈم بچھایاجائےگا اور ان سڑکوں کی نشاندہی نہیں ہوئے ہے جہاں میگڈم بچھایاجائے ا و رجہاں تک وادی کشمیرکے شہروں دیہی علاقوں کی سڑکیں موجود ہے ان میں سے اسی سے 80-85%سڑکیں خستہ حالت کانظارہ پیش کرتے ہے ان سڑکوں کی مرمت ہوگی یانہیںاس بارے میں آر اینڈبی محکمہ جانکاری حاصل کریں۔عوامی حلقے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرا ینڈبی محکمہ کوان سڑکوںکی نشاندہی کی جانی چاہئے جہاں پرمیگڈم بچھایا جائے تا کہ اس ادارے کو سڑکوں کی حستہ حالت کی علمیت ہے یانہیں وادی کے طول ارض سے لوگ یہ شکایت کررہے ہیں کہ سڑکیں انتہائی خستہ ہے جسے تجارت متاثرہوتی ہے لوگوں کی نقل حرکت مشکلوں میں پڑجاتی ہے اور 21وی صدی میں اگربہترسڑکوں کاقیام عمل میںنہ لایاجاسکے تو پھرترقی کس کانام ہے ۔
