سری نگر:سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر بدھ کے روز برفانی تودا گر آیا جس وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق زوجیلا میں بدھ کے روز تازہ برف باری کے بعد زوجیلا پاس پر بجرن نالہ کے قریب برفانی تودا گر آیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زوجیلا پاس پر مختلف مقامات پر برف باری اور برفانی تودے گر نے کی وجہ سے شاہراہ کو احتیاطی طورپر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
