سرینگر/ سندر بنی راجوری میں پولیس نے بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا اس وقت پردہ فاش کیاجب پولیس کومصدقہ اطلاع ملی کہ سندربنی راجوری سے منشیا ت کی بڑی کھیپ کئی اور منتقل ہورہی ہے ۔
ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ یکم جون 9:30پر پولیس و پارٹی کی جانب سے ایک گاڑی زیرنمبر JK01AB5470جموں راجوری پونچھ شاہراہ پرناکے کے دوران روک لیاگیا گاڑی کی تلاشی لے لی گئی جسکے دوران 22کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی اور اس کارروائی کے دوران دو منشیات سمگلر اوقار سنگھ ولد کارام سنگھ ساکنہ تلماڈی برتھنہ، گرداشپورپنجاب اورشمشیرسنگھ ولدنرمل سنگھ ساکنہ برتھ مال تحاصیل گرداس پور۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار کئے گئے دونوں سمگلروں کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 42/2023 زیردفعہ 8/21,27A/29/60NDPS act درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی
۔ادھر سانبہ میں ایک اور کارروائی کے دوران منشیات کے تسکروںاور پولیس و فورسزکے درمیان تصادم آررائی ہوئی۔ ایس ایس پی سانبہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ سانبہ سے منشیات کی بڑی کھیپ کئی او رمنتقل کی جارہی ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں جوں ہی کارروائی شروع کی او راس جگہ پرپہنچے جہاں پرمنشیات کے تسکر موجود تھے۔ انہوںنے لاٹھیوں ڈھنڈوں سے پولیس اہلکاروں پرحملہ کیا۔
ایس ایس پی کے مطابق فریقین کے درمیان 15منٹوں تک تصام کاسلسلہ جاری رہااس دوران درشن کمار سلیکشن گریڈکانسٹیبل کے سر میں شدیدچوٹیں آئی جب کہ ایس ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکارزخمی ہوئیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کی اضافی دستے جائے موقع پرروانہ کردیئے گئے او رحملہ کرنے والے منشیات کے تسکروں کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی گئی ۔
