سرینگر 13ستمبر:
محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت خان کو ضلع ہسپتال گاندربل میں غیر قانونی سرگرمیوں اور مریضوں کی اچھی طرح سے دیکھ بھال نہ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جانچ آفیسر مقرر کیا ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بھوپندر کمار کی طرف سے جاری کردہ ایک باضابط حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شفقت خان ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن جموں وکشمیر کو انکوائری آفیسر کے طورپر تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈاکٹر کی طرف سے دائر کی گئی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ضلع ہسپتال گاندربل کے چند ڈاکٹر اور دیگر اہلکار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ضلع ہسپتال کے کچھ ڈاکٹر اور اہلکار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ڈاکٹر خان کو حکم کی تاریخ سے دس دن کے اندر اندر ایک جامع انکوائری کرنے اور سفارشات کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کامینڈیٹ دیا گیا ہے۔ ی پیش رفتہ ضلع ہسپتال گاندربل کے اردگرد تنازعات کے ایک سلسلے کے بعد ہوئی ہے۔
قبل ازیں گیارہ جولائی کو ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے میڈیکل اور پریا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالمجید بٹ کے خلاف کارروائی کی تھی۔ بڑھتے ہوئے دباو کے جواب میں ڈاکٹر بٹ کو ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا ڈاکٹر نگہت یاسین شیخ گاندربل کی موجودہ ڈپٹی میڈیکل آفیسر عارضی طورپر ضلع ہسپتال گاندربل کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی اضافی زمہ داری سونپی گئی ہے۔
