سرینگر:آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاری کے سلسلے میں آج چیف الیکٹورل آفیسر دارالانتخاب سرینگر کے دفتر میں میڈیا اہلکاروں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔
اس پروگرام میں جموں و کشمیر کے یو ٹی کے بڑے خبر رساں اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ شرکاء کو انتخابی عمل کے دوران میڈیا کے تمام اہم پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن میں معلومات /غلط معلومات کا پھیلاؤ ، جعلی خبریں ، میڈیا سرٹیفکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹیاں شامل ہیں ۔ نمائندوں کو سوشل میڈیا آپریشن کے ضابطہ اخلاق اور پول ڈے کی کوریج سے متعلق ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا ۔
جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پانڈرونگ کے پول نے سیشن کا افتتاح کیا اور منصفانہ اور شفاف انتخابات کے نگران کے طور پر میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا ۔
قومی سطح کے ماسٹر ٹرینرز چاند کشور شرما اور ریاض احمد بٹ نے میڈیا سینٹرز ، ایگزٹ اور اوپینین پولز کی پابندیاں ، ایم سی سی کا نفاذ اور دیگر ضوابط سمیت متعدد موضوعات پر تربیت دی ۔
چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر نے اپنے اختتامی خطاب میں شرکاء کو الیکشن سے متعلق مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا جس میں جعلی خبروں پر نظر رکھنے کی ضرورت اور انتخابی عمل کے دوران اور بعد میں سول ڈسکورس کو یقینی بنانے میں میڈیا کے کردار کو اجاگر کیا ۔
