• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر کی خصوصیات کی لوٹ کھسوٹ ممکن بنانے والوں کو ہر حال میں مسترد کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2024-02-28
in مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر کی خصوصیات کی لوٹ کھسوٹ ممکن بنانے والوں کو ہر حال میں مسترد کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو آنے والے چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں مستعد، پُرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی صورت میں دشمن کے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں وادی کے شمالی و جنوب سے آئے ہوئے پارٹی لیڈران، عہدیداران، کارکنان اور عوامی وفود کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر رہے ہیں، ایک غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا جارہاہے۔ ہماری شناخت، انفرادیت اور اجتماعیت کے علاوہ تاریخی اہمیت کو مسخ کیا جارہاہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے کیلئے بھاجپا اور اس کے درپردہ پراسکیوں سازشوں میں مصروف ہے۔تاہم مجھے اُمید ہے کہ جموں کشمیر کے عوام ماضی کی طرح نیشنل کانفرنس کو اپنا بھر پور تعاون اور اشتراک دیتی رہے گی اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے شمار موقعہ پرست اور ابن الوقت سیاست دانوں کو کام پر لگایا ہوا ہے، جن سے کشمیریوں کی آواز کو بے وژن اور مستقبل میں ووٹوں کو تقسیم کرنے کا کام لیا جائے گا۔ لوگوں کو کشمیر دشمن عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسے عناصر کو پہچان کر اُن کو مسترد کرنا ضروری ہے جنہوں نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو منسوخ کرنے کیلئے بھاجپا کو دپردہ تعاون اور اشتراک فراہم کیا۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ آنے والے انتخابات کیلئے پوری طرح تیا راور کمربستہ رہنے کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم سرعت لانے کی ضرورت ہے اور اس دوران لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنے کے علاوہ اُن کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوامی کا حق ہے اور نیشنل کانفرنس آج بھی اس اصول پر قائم و دائم ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیںہوتا ہے اور زور دیا کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو آپ کے ضمیر اور وفاداریوں کو خریدنے کی کوشش کریں، ایسے عناصر کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر کی خصوصیات کی لوٹ کھسوٹ ممکن ہوپائی۔ پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، سینئر لیڈران حاجی مبارک گل، ایڈوکیٹ میر سیف اللہ، عمران نبی ڈار، سلمان علی ساگر، احسان پردیسی، ڈاکٹر سجاد شفیع، صبیہ قادری، یونس گُل اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے سامبا میں سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کیلئےعالمی سرحد کے قریب ہوم اسٹے متعارف کرائے گئے

Next Post

وادی میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
وادی میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

وادی میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan