نیوز ڈیسک
سرینگر :جموں و کشمیر پولیس نے ضلع بارہمولہ میں منشیات فروشوں کی تقریباً 60 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط کر لی۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جن منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی گئی ہے ان کی شناخت محمد ایوب شاہ اور غلام محمد شاہ عرف گلشاہ کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع بارہمولہ کے علاقے لڈورہ رفیع آباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔
پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک مادہ ایکٹ 1985 (این ڈی پی ایس) کی مختلف دفعات کے تحت ایک کیس کی بنیاد پر کی گئی۔بارہمولہ پولیس کے مطابق ضبط شدہ املاک میں ایک منزلہ رہائشی مکان اور دو الگ الگ واش رومز کے ساتھ ایک ڈبل منزلہ شاپنگ کمپلیکس شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران، یہ پہلی نظر میں پایا گیا کہ یہ جائیداد منشیات فروشوں کی طرف سے نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔
