سرینگر / / وادی کے بالائی علاقوں میں ہوئی بھاری برفباری کے بعد سرینگر سونہ مرگ گمری روڑ ، مغل شاہراہ اور کشتواڑ سمتھن اننت ناگ شاہراہیں بند پڑی ہوئی ہے جن کو کھولنے کیلئے ہنگامی نوعیت پر کام جاری ہے اور جلد ہی دونوں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی جائے گی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری برفباری کے سونہ مرگ ، گمری شاہراہ ، تاریخی مغل روڑ اور سمتھن کشتواڑ شاہرائوں پر ٹریفک کی آمد رفت بند پڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھاری برفباری کے باعث برف جمع ہونے کے بعد شاہرائوں کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیاا۔ معلوم ہوا ہے کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) جو سڑک پر برف صاف کرنے کا آپریشن کر رہی ہے، تمام تر مشکلات سے لڑنے کے باوجود کم سے کم وقت میں اپنا آپریشن مکمل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت کھل جائے گی جو کہ آگے کے علاقے میں تعینات فوجیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کی مقامی آبادی کے لیے بھی ایک بڑی راحت ہے۔دریں اثناء حکام نے بتایا کہ مغل شاہراہ پر بھی بھاری برفباری کے باعث کئی مقامات پر تین فٹ سے زائد برف جمع ہوئی ہے اور برف صاف کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے اور اس سڑک کو جلد از جلد کھولنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق تمام شاہرائوں کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے ہنگامی نوعیت پر کام جاری ہے اور جلد ہی ان کا قابل آمد رفت بنا کر کھول دیا جائے گا تاکہ لوگوں کو راحت نصیب ہو سکے ۔
