سرینگر /اسکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے کی بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم رکھنے کیلئے طلبہ اور والدین کا تعاون بھی لازمی ہے ۔
سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کے موقعہ پر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کئی اسکولوں میں بچوں کا استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی اسکولوں میں دوبارہ رونق لوٹ آئی اور بچے واپس اسکول پہنچ گئے ۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے تمام اسکولوںمیںبچوں کا استقبال کیا گیا اور کہا کہ آنے والے کچھ دنوں میںمارچ سیشن کے تحت بچوں کے امتحان آنے والے ہیںجس کے ساتھ ہی موجود تعلیم سال کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں ایک تہوار جیسا ماحول ملے کیونکہ بچے طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول واپس آئیں ہے اور آئندہ ایک دو دنوں کچھ سرگرمیوںکے ذریعے بچوں کو اسکولوں میں ایک نیا ماحول فراہم کیا جائے گا جس کے بعد امتحانات کا بھی انعقاد ہوگا ۔
انہوںنے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کہا کہ اسکولوں میں بچوں کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم رکھنے کیلئے طلبہ اور والدین کا تعاون بھی لازمی ہے۔
