سرینگر :وادی کشمیر میں محکمہ امورصارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی جانب سے سرکاری راشن گھاٹوں سے راشن حاصل کرنے والے صارفین کوKYCکرنے کے لئے کہا گیا ہے تاہم اس عمل کا آخری تاریخ29فروری2023کو ختم ہوا تاہم مختلف علاقوں سے ملنے والی اعلات کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر متعدد لوگ کے وائی سی کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے وہ پریشان نظر آ رہے ہیں اس دوران لوگوں نے اس بارے میں سرکار سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مدت بڑھانے کی اپیل کی ہے ۔
راشن کی سپلائی کو جائز افراد تک پہنچانے کے لئے سررکار نے حال ہی میں کے وائی سی کرنے کے لئے تمام صارفین کو مقرہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اس دوران وادی کشمیر میں گھاٹ منشیوں نے اس عمل میں تیزی لائی اور لوگوں کے گھروں تک بھی پہنچے اس دوران مختلف لوگ جن میں خاص کر عمر رسیدہ لوگوں نے بتایا کہ ان کا فنگر نہیں ہوتا ہے جس اس حوالے سے کچھ بزرگوں نے دوسری بار بھی آدھار کاڑوں کو اپڈیٹ کیا ہے تاہم اس کے باجود بھی انہیں کوئی کے وائی سی نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ صارفین پریشان ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے آدھار اپڈیٹ کئے ہیں جن کے آدھار کارڑ اب تک نہیں پہنچے اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے ان کے فرد مختلف وجوہات جس میں تعلیم کے حصول نوکری اور باقی کام کے سلسلے میں گھروں میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے کے وائی سی نہیں کر سکے ہیں ۔انہوں نے حکام سے اس بارے میں کچھ وقت کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرایع نے بتایا کہ اگر صارف کسی بھی علاقے میں ہوگا وہ وہاں پر اپنا آدھار نمبر دیکر کے وائی سی کر سکتا ہے تاہم جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر لوگ ایسا نہیں کر سکے ہیں۔
